پنجاب میں BCG ویکسین کی کوئی کمی نہیں: ترجمان محکمہ صحت

جمعہ 12 فروری 2016 18:53

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔12 فروری۔2016ء) محکمہ صحت پنجاب کے ترجمان نے صوبے میں بچوں کو تپ دق سے محفوظ رکھنے کے لئے لگائی جانے والیBCG ویکسین کی عدم دستیابی کی خبروں کو حقائق کے منافی قرار دیتے ہوئے کہا کہ محکمہ صحت پنجاب کے سٹورز میں اپریل 2016تک کی ضرورت کے لئے بی سی جی ویکسین کا سٹاک موجود ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان نے مزید کہا کہ محکمہ صحت پنجاب نے فیڈرل ای پی آئی سیل کو مستقبل کی ضرورت کے لئے ایڈوانس منصوبہ بندی کرنے اور ویکسین کے اضافی (Buffer)سٹاک کے لئے خط لکھا تھا چونکہ عالمی سطح پر مستقبل میں BCG ویکسین کی شارٹیج کی افواہیں گردش کر رہی تھیں ۔

لہذا ایڈوانس پلاننگ ضروری تھی۔ترجمان نے کہا کہ محکمہ صحت پنجاب کی جانب سے وفاقی EPI سیل کو لکھے گئے خط کے مفہوم کوسمجھنے میں غلطی ہوئی ہے۔ترجمان نے کہا کہ پنجاب میں BCGویکسین کی قلت نہیں ہے اور اس حوالے سے خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔

متعلقہ عنوان :