12 محکموں کے ہڑتالی ملازمین کیلئے” لازمی سروس ایکٹ“نافذ کرنے تیاریاں شروع

ریلوے،واپڈا،محکمہ تعلیم، ہیلتھ سمیت آئے روز ہڑتال کی کال سے دفتری نظام ٹھپ حکومتی ساکھ کو بھی نقصان پہنچ رہا ہے،اپوزیشن کی چالوں کا بھی انکشاف

جمعہ 12 فروری 2016 18:53

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔12 فروری۔2016ء) سینئر سیاست دانوں پر مشتمل گروپ نے وزیر اعظم پاکستان، وزیر اعلیٰ پنجاب کو مشورہ دیا ہے کہ ریلوے،واپڈا،محکمہ تعلیم، ہیلتھ سمیت12 محکموں “ لازمی سروس ایکٹ“نافذ کرنے کی حکمت عملی پر غور کیا جائے۔

(جاری ہے)

واپڈا ، محکمہ تعلیم سے سمیت جن اداروں کے اہلکار سڑکوں پر ہیں اور عوامی حکومت کی کارکردگی پر سوالیہ نشان بنے ہوئے ہیں کو اپوزیشن جماعتیں اپنے اہداف کے لئے استعمال کر رہی ہے کا ہنگامی بنیادوں پر ”قانونی“ بندوبست کیا جائے۔

ذرائع نے آن لائن کو بتایا کہ واپڈا،محکمہ تعلیم، ینگ ڈاکٹرز سمیت12 محکموں کے ملازمین جو حکومت کے لئے “عذاب“ بنے ہوئے ہیں جس کو اپوزیشن کی سپورٹ حاصل ہے ان کیلئے لازمی سرس ایکٹ نافذ کرنے کی حکمت عملی کیلئے وزیر اعظم کو مشورہ دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :