بھکر روڈ پراتوار کو سبزی منڈی بدستور برقرار‘ شہریوں کو آمد ورفت میں دشواری کاسامنا

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 12 فروری 2016 18:50

اٹھارہ ہزاری ( اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔آئی پی اے۔12فروری۔2016ء)بھکر روڈ پر اتوار کے روز سبزی منڈی والوں کے ڈیرے بدستور برقرار رہنے لگے اتوار کے روز سڑک پر ہی ڈیرہ جمالیا شہریوں کو آمد ورفت میں شدید دشواری پیش آتی ہے تفصیل کے مطابق بھکر روڈ پر سبزی منڈی والوں نے سڑک کے اوپر ہی ڈیرے جمائے ہوتے ہیں جس وجہ سے شہریوں کا پیدل چلنا بھی دشوار ہوچکاہے اور ٹرانسپورٹ کو بھی گزرنے میں دشوار ی ہوتی ہے عوامی حلقوں نے تحصیل انتظامیہ سے مذکورہ افرادکے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔