لینڈ ریکار ڈ سنٹر میں ٹوکن لگوانے کے معاملے پر عملہ اور سائلین میں لڑائی جھگڑا

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 12 فروری 2016 18:48

اٹھارہ ہزاری( اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔آئی پی اے۔12فروری۔2016ء) لینڈ ریکار ڈ سنٹر تحصیل اٹھارہ ہزاری پر دفتر عملہ اور سائلین میں لڑائی جھگڑا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز لینڈ ریکار ڈ سنٹر پر تجمل شاہ، اقبال حسین ، محمد اسلم سیال، منتظر مہدی ٹوکن لگوانے کیلئے آئے اور عملہ سے لڑائی جھگڑا ہوگیا ۔

(جاری ہے)

سائلین کا موقف ہے کہ وہ ٹوکن حاصل کرنے کے مقررہ وقت سے پہلے آئے تھے لیکن عملہ نے بدتمیزی اور گالم گلوچ کی جس پر ہاتھا پائی ہو گئی اور درجہ چہارم کے ملازمین عبدالرؤف اور عمران سے لڑائی جھگڑا اور مارپیٹ ہوگئی جبکہ محکمہ لینڈ ریکارڈ کے افسران کا موقف ہے کہ مذکورہ سائلین ٹوکن حاصل کرنے کے مقررہ وقت کے بعد آئے اور عملہ سے زبردستی کام کروانے کی کوشش کی انکاری پر اہلکاروں کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا ۔

محکمہ لینڈ ریکار ڈ کے انچارج کا کہنا ہے کہ وہ مذکورہ سائلین کے خلاف سخت کارروائی کروائیں گے۔

متعلقہ عنوان :