اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن پنجاب یونیورسٹی کے سالانہ انتخابات 10مارچ کو ہونگے

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 12 فروری 2016 18:48

لاہور( اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔آئی پی اے۔12فروری۔2016ء) پنجاب یونیورسٹی اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات کے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا ۔ جس کے مطابق پولنگ 10مارچ بروز جمعرات کو ہو گی۔

(جاری ہے)

آسا کے سیکرٹری ڈاکٹر محبوب حسین کی طرف سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق الیکشن کے انعقاد کے لئے شعبہ فارسی کے پروفیسر ڈاکٹر سلیم مظہر کی سربراہی میں 7رکنی کمیٹی قائم کر دی گئی ہے الیکشن کمیٹی کے باقی اراکین میں ڈاکٹر اقبال چاولہ، ڈاکٹر رضوان اکرم، پروفیسر اعظم شفیق، مسز عالیہ خالد، عمر نواز اور عمران عالم شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :