قبضہ مافیا سے ریلوے زمینیں واگزار کرنے کیلئے ”ریلوے نے پولیس سے مدد مانگ لی “

جمعہ 12 فروری 2016 18:48

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔12 فروری۔2016ء) پاکستان ریلوے میں سینئر سیکورٹی آفیسر نے آن لائن کو بتایا کہ پاکستان ریلوے کو اراضی واگزار کروانے کے لئے ایک عرصہ سے پنجاب پولیس کی معاونت درکار ہے تاہم اب ادارے کی طرف سے باضابطہ سیکورٹی مانگی گئی ہے تاکہ قبضہ مافیا سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ محکمہ ریلوے کی جانب سے لیز پر دی گئی اراضی کے تنازعہ پر محکمہ اور قبضہ مافیا کے درمیان کیس عدالت میں زیر سماعت تھا۔ عدالت نے محکمہ ریلوے کے حق میں فیصلہ دیدیا ہے جس پر محکمہ ریلوے نے ”پنجاب پولیس“ کی مدد سے پنجاب بھر میں ریلوے اراضی کو قبضہ مافیا سے واہگزار کرانے کے محکمہ مدد و رائے مانگی ہے۔

متعلقہ عنوان :