لاہور، زیر تربیت اسسٹنٹ کمشنرز کو وفاقی ،صوبائی اور ڈسٹرکٹ گورنمنٹ لاہور کے 16محکمہ جات کے ساتھ چند روز کیلئے منسلک کردیا گیا

جمعہ 12 فروری 2016 18:43

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔12 فروری۔2016ء) زیر تربیت اسسٹنٹ کمشنروں کو وفاقی ،صوبائی اور ڈسٹرکٹ گورنمنٹ لاہور کے 16محکما جات کے ساتھ چند دنوں کے لئے منسلک کردیا گیا ہے اس سلسلے میں ڈی سی او سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ لاہور کیپٹن (ر) محمد عثمان کی جانب سے جاری ہونے والے تحریری احکامات میں ان سرکاری محکماجات جن میں ضلعی حکومت لاہور کا محکمہ صحت ، محکمہ تعلیم، ورکس اینڈ سروسز ڈیپارٹمنٹ ، محکمہ زراعت، ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفیسر، کمیونٹی ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ،محکمہ انبار، یونین کونسلز، ڈسٹرکٹ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی، لیسکو، محکمہ ماحولیات، سوئی نادرن گیس پائپ لائن، مارکیٹ کمیٹی، محکمہ ڈاک، نادرا اور محکمہ خوراک ڈسٹرکٹ گورنمنٹ شامل ہیں کے سربراہان کو پابند بنایا گیا ہے کہ وہ اپنے اپنے محکماجات بارے زیر تربیتی کمشنروں کو مفصل بریفنگ دیں اور ان سے مکمل تعاون کریں۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ زیر تربیت اسسٹنٹ کمشنرز ان محکموں میں دو سے پانچ روز تک منسلک رہیں گے جس کا آغاز 15فروری سے کیاجائے گا اور 19فروری کو مذکورہ اے سی واپس اکیڈمی چلے جائیں گے

متعلقہ عنوان :