سرکاری اداروں کی ڈاک کی ترسیل ”پرائیویٹ کمپنیوں “کی بجائے محکمہ ڈاک کے ذریعے کرنے کا ہدایت

جمعہ 12 فروری 2016 18:41

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔12 فروری۔2016ء)محکمہ ڈاک کے ذمہ دار ذرائع نے آن لائن کو بتایا کہ حکومت نے محکمہ ڈاک کے مالی معاملات کو دیکھتے ہوئے محکمہ ڈاک کی اس بات سے اتفاق کیا ہے کہ کم از کم سرکاری محکموں کی ڈاک کی ترسیل محکمہ ڈاک کے ذریعے ہونی چاہیئے تاکہ پرائیویٹ کمپنیوں کی بجائے محکمہ ڈاک کی مالی حالت بہتر بنانے میں مدد مل سکے۔

(جاری ہے)

ذرائع نے ایک سوال کے جواب میں آن لائن کو بتایا کہ حکومت نے آئندہ نے مالی سال سے پرائیویٹ کمپنیوں کیساتھ ڈاک کی ترسیل کے تمام معاہدے منسوخ کرکے ان معاہدوں کو محکمہ ڈاک سے کرنے کیلئے عملی اقدامات کرنا شروع کردیئے ہیں۔