مالٹے کے جوس کا استعمال امراض قلب اور بلڈ پریشر کیلئے مفید ہے‘حکیم سید عمران فیاض

جمعہ 12 فروری 2016 18:30

مالٹے کے جوس کا استعمال امراض قلب اور بلڈ پریشر کیلئے مفید ہے‘حکیم ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 فروری۔2016ء) ادراہ تحقیقات طبیہ پاکستان کے طبی ماہرین پروفیسر حکیم سید عمران فیاض، حکیم محمد افضل میو، حکیم عبدالرزاق ربانی ،حکیم سید عارف رحیم، حکیم غلام فرید میر، حکیم مبارز رحیم، حکیم شوکت علی سندھو، حکیم محمد اکرم مغل اور حکیم فیصل طاہر صدیقی نے کیا کہ دن میں دو گلاس مالٹے کا جوس پینے سے بلڈ پریشر میں کمی اور عارضہ قلب کی مختلف اقسام کو افاقہ ملتا ہے۔

(جاری ہے)

تحقیق کے مطابق جو درمیانی عمر کے لوگ روزانہ آدھا لیٹر جوس )مالٹا( ایک ماہ تک پیتے ہیں۔ اِن میں نمایاں تبدیلی دیکھی جا سکتی ہے۔ ماہرین غذائیت کے مطابق گرم تر تاثیرکے حامل مالٹے کے جوس میں ایک قدرتی کیمیکل "بیس پرائی ڈین ہارٹ" پایا جاتا ہے جو بلڈ پریشر کو نارمل رکھنے اور عارضہ قلب کی شدت کو کم کرنے میں مفید ثابت ہوتا ہے۔ عالمی ادارہ صحت WHOکی ایک رپورٹ کے مطابق دُنیا میں عارضہ کی آدھی سے زیادہ اموات بلڈ پریشر کی وجہ سے ہو رہی ہیں۔ اُنھوں نے بتایاکہ یونیورسٹی آف ایودرینج فرانس میں ہونے والی اس تحقیق کو مرتب کرنے سے پہلے مالٹے کے جوس پینے سے متعلق تجربات کیئے گئے تھے۔