چوہدری ظہیرالدین کی اہلیہ کے ایصال ثواب کیلئے مسلم لیگ ہاؤس میں قرآن خوانی

مرحومہ کے بلند درجات کے لیے دعائے خیر کی گئی

جمعہ 12 فروری 2016 18:29

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 فروری۔2016ء) مسلم لیگ ہاؤس میں چوہدری ظہیرالدین خان جنرل سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ پنجاب کی اہلیہ کے ایصال ثواب کے لیے قرآن خوانی ہوئی ۔

(جاری ہے)

قرآن خوانی میں میاں محمد منیر سابق ایم این اے ،رکن صوبائی اسمبلی خدیجہ عمر فاروقی،ناصر رمضان گجر، ثمینہ خاور حیات، آمنہ الفت ، ماجدہ زیدی ، لبنیٰ طارق ،پروین سکندر گل ،بیگم حامد رانا ،ثروت رضا ، ناصرہ تاج ،تبسم ناز،عالمگیر ایڈووکیٹ ،میاں عبدالستار ، انجینئر شہزاد الہٰی، شیخ عمر حیات ،شیخ محمد عمر ، رانا محمد ریاض، سہیل چیمہ،فیاض بھٹی ، حاجی ریاض ،حافظ عثمان شفیق ،چوہدری اعجاز رشید ،فرخ محمود شاہ ،جواد شیخ ،رانا شرافت ،نعمان،وقاص،شہزاد خان کے علاوہ کثیر تعداد میں عہدیداروں و کارکنوں نے شرکت کی ۔

قرآن خوانی کے بعد میاں منیر نے دعاکروائی اور چوہدری ظہیرالدین جنرل سیکرٹری کی اہلیہ کے بلند درجات کیلئے دعائے خیر کی گئی۔

متعلقہ عنوان :