مسلم لیگ( ن) کی حکومت نے ہمیشہ کاشتکاروں کے مفاد ات کا تحفظ کیا ہے اورآئندہ بھی کرتی رہے گی‘ کسانو ں کی بہتری ،فلاح وبہبود،ان کے مفادات کا تحفظ اورزراعت کا فروغ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے
مسلم لیگ (ن) کے ممبر پنجاب اسمبلی چوہدری محمد اشرف دیونہ کی بات چیت
جمعہ 12 فروری 2016 18:29
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 فروری۔2016ء) مسلم لیگ (ن) کے ممبر پنجاب اسمبلی چوہدری محمد اشرف دیونہ نے کہا ہے کہپاکستان مسلم لیگ( ن) کی حکومت نے ہمیشہ کاشتکاروں کے مفاد ات کا تحفظ کیا ہے اورآئندہ بھی کرتی رہے گی۔ کسانو ں کی بہتری ،فلاح وبہبود،ان کے مفادات کا تحفظ اورزراعت کا فروغ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے اوراس مقصد کیلئے یہ پیکیج ایک انتہائی اہمیت کا حامل ہے،جس میں چھوٹے کسان کے مفادات کو مقدم رکھا گیا ہے۔
زرعی شعبہ معیشت کی ترقی میں ریڈھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے ۔ زراعت ترقی کرے گی تو پاکستان آگے بڑھے گا اوراسی مقصد کے پیش نظر وزیراعظم محمد نوازشریف کی قیادت میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے زراعت کی ترقی اورکاشتکاروں کی خوشحالی کیلئے ایک جامع اورتاریخی ریلیف پیکیج کا اعلان کیا ہے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) کی حکومت نے ہمیشہ کاشتکاروں کے مفادات اورحقوق کا تحفظ کیا ہے اورکاشتکاروں کے مسائل کے حل کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کیے ہیں.مسلم لیگ ن عوام کی توقعات پر پورا اترے گی اور آئندہ بھی عوام دوست اقدامات کئے جائیں گے۔
مسلم لیگ ن کے دور میں بنائے گئے منصوبوں سے ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی۔چین پاک معاہدوں سے پہلے ہی ترقی کا سفر شروع ہوچکا ۔پاکستان سے بے روزگاری اور لوڈ شیڈنگ کا خاتہ کرکے دم لیں گے۔ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ عمران خان کا دھرنا ناکام ہونے کی وجہ ان کی اپنی بے وقت کی سیاست ہے ۔پوری قوم ملک کی ترقی کے لئے کوشاں ہے اور عمران خان دھرنے دے رہے ہیں ۔عمران خان نے جتنا وقت ور پیسہ دھرنوں پر خرچ کیا اپنی جماعت پر خرچ کرتے تو ان کی جماعت کی کار کردگی بہتر ہوجاتی مگر عمران خان کوکون سمجھائے ۔وہ سارے فیصلے خود کرتے ہیں۔انہیں کسی سے مشورہ کرنے کی عادت نہیں ہے۔یہ ہی وجہ ہے کہ تحریک انصاف بحرانوں میں پھنسی ہوئی ہے اور عوام اس جماعت سے دو رہورہے ہیں ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
راولپنڈی، مسافر بس میں ڈکیتی، ڈاکو کی فائرنگ سے مسافر جاں بحق بس کا ڈرائیور زخمی
-
جنہوں نے فیصلے کیے اور جنہیں حکومت میں بٹھایا دونوں ہی پھنس گئے ہیں، امیر جماعت اسلامی
-
گزشتہ سال اٹھائیس کروڑ سے زائد افراد شدید بھوک کا شکار ہوئے
-
پنجاب پولیس کی وردی پہننے پر وزیر اعلیٰ مریم نواز کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر
-
خیبرپختونخوا ہ حکومت کا صحت کارڈ کی مد میں ڈاکٹرز کو موصول رقم پر سیلز ٹیکس لگانے کا فیصلہ
-
عمران خان نے سعودی عرب کے حوالے سے بیان پر میری سرزنش کی، شیرافضل مروت
-
سمگلنگ کا خاتمہ کئے بغیر معیشت مضبوط نہیں ہوسکتی،شہباز شریف
-
وزیر مملکت برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ سے میٹا کے وفد کی ملاقات
-
معروف ایرانی ریپر توماج صالحی کو سزائے موت سنا دی گئی
-
مفت دوائیں گھرپہنچانے کا منصوبہ،دیہاتوں کے مریض سہولت سے فائد ہ نہیں اٹھاسکیں گے
-
حکومت اور اپوزیشن اراکین میں قائمہ کمیٹیوں کی تقسیم کا فارمولا تیار
-
سپریم کورٹ کا تمام عمارتوں اور سڑکوں سے رکاوٹیں و تجاوزات ہٹانے کا حکم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.