چکوال‘نیلہ دُلہہ انٹرچینج پر غیر قانونی طور پر سٹور کیا گیا 20ہزار لیٹر ڈیزل اور ڈسپنسر مشین سربمہر کردیاگیا

جمعہ 12 فروری 2016 18:27

چکوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 فروری۔2016ء) دانا جیوفزکس نزد نیلہ دُلہہ انٹرچینج میں غیر قانونی طور پر سٹور کیا گیا 20ہزار لیٹر ڈیزل اور ڈسپنسر مشین سربمہر(سیل) کردیاگیا ۔ تفصیلات کے مطابق دانا جیوفزکس میں سٹور کیا گیا 20ہزار لیٹر ڈیزل اور ڈسپنسر مشین انسپکٹر آف ایکسپوزیو اور ڈسٹرکٹ گورنمنٹ چکوال کا NOCموجود نہ ہونے کی وجہ سے طالب حسین ڈسٹرکٹ آفیسر سول ڈیفنس چکوال نے سیل کردیا۔

(جاری ہے)

دانا جیو فزکس کی انتظامیہ سٹور کیے گئے غیر قانونی 20ہزار لیٹر ڈیزل اور ڈسپنسر مشین کی قانونی حیثیت کے بارے میں کوئی بھی ثبوت نہ پیش کرسکی ۔ اس موقع پر طالب حسین ڈسٹرکٹ آفیسر سول ڈیفنس چکوال نے دانا جیوفزکس کی انتظامیہ کو بتایا کہ ہزاروں لیٹر ڈیزل سٹور کرنا انتہائی فائر رسک اور غیر قانونی ہے اور غیر قانونی طور ڈیزل ذخیرہ کرنے کی وجہ سے کسی بھی وقت کوئی المناک حادثہ ہوسکتا ہے اور کیمپ میں موجود فائر اور سیکورٹی انتظامات بھی غیر تسلی بخش ہیں اور انتظامیہ کو اپنے تمام انتظامات مکمل کرنے چاہیں تاکہ کیمپ میں موجود غیر ملکی اور ملکی اشخاص کی زندگیوں کو محفوظ بنایا جاسکے ۔

متعلقہ عنوان :