توانائی بحران کے خاتمہ اور سستی بجلی کے حصول کا آسان حل کا لا باغ ڈیم کی تعمیر میں مضمر ہے‘ خادم حسین

کالا باغ ڈیم سے3600 میگاواٹ بجلی، سالانہ 1.6 ارب ڈالر کی سستی بجلی حاصل ہوسکے گی‘ ایگزیکٹو ممبر لاہور چیمبر

جمعہ 12 فروری 2016 18:27

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 فروری۔2016ء) فیروز پور بورڈ لاہور کے سینئر نائب صدر وایگزیکٹو ممبر لاہور چیمبرز آف کامرس و انڈسٹریز خادم حسین نے کہا ہے کہ توانائی بحران کے خاتمہ کیلئے حکومت دستیاب وسائل کا بھر پور استعمال کرے ،توانائی بحران کے خاتمہ اور سستی بجلی کے حصول کا آسان حل کا لا باغ ڈیم کی تعمیر میں مضمر ہے ۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ کالاباغ ڈیم کا اعلان 1984ء میں ورلڈ بنک کے تعاون سے کیا گیا۔اس ڈیم کی پانی ذخیرہ کرنے کی صلاجیت 8ملین ایکڑ قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 6 ملین ایکڑ فٹ ہے ،کالاباغ ڈیم سے 3600میگاواٹ بجلی اور سالانہ 1.6 ارب ڈالر کی سستی بجلی حاصل ہوسکے گی،اس تعمیر کی تعمیر پر 8ارب ڈالر لاگت آئے گی کالاباغ ڈیم اپنی لاگت اپنی لاگت 5سال میں پوری کرلے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کالاباغ ڈیم پر پاکستان کے1ارب ڈالر خرچ ہو چکے ہے،کالاباغ ڈیم 5سال کے قلیل عرصے میں تعمیر ہو سکتا ہے۔کالاباغ ڈیم سے پا کستان کی آمدن میں15% اضافہ ہوگا۔کالاباغ ڈیم سے صوبہ پختونخواہ میں دریا سے واقع 8 لاکھ ایکڑ رقبہ زیر کاشت آسکے گا۔اس ڈیم سے صوبہ سندھ میں خرلیف کی کاشت کے لئے پانی دستیاب ہو گا جس کی شدید قلت ہے۔نیز ڈیم سے انڈس ڈیلٹا کی سیم ذوہ 20 لاکھ زمین قابل کاشت ہو جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ کالاباغ ڈیم سے نہ صر ف 3600 میگاواٹ تقریبأ اڑھائی روپے یونٹ کے حساب سے سستی بجلی بھی مہیا ہوگی اور زراعت کو سارا سال نہری پانی بھی ملے گا اس لئے حکومت تمام سیا سی اور ذاتی مفادات سے بالاتر ہو کر کالاباغ ڈیم کا فوری آغاز کرے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ منصوبہ واپڈا کے قابل عمل اور جلد مکمل ہونے والے منصوبوں میں شامل ہے۔

متعلقہ عنوان :