ایف بی آر نے اثاثہ جات کی تفصیلات ظاہر نہ کرنے پر ڈائریکٹر ایکسائز لاہور ریجن سمیت 56 ای ٹی اوز اور انسپکٹرز کو نوٹس بھیج دیئے

ڈائریکٹر ایکسائز عمران اسلم سمیت محکمہ ایکسائز پنجاب کے 56 ای ٹی اوز اور انسپکٹرز نے سال 2013ء کے انکم ٹیکس گوشوارے بھی جمع نہیں کروائے

جمعہ 12 فروری 2016 18:27

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 فروری۔2016ء) فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے اثاثہ جات کی تفصیلات ظاہر نہ کرنے پر ڈائریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن لاہور ریجن عمران اسلم سمیت محکمہ ایکسائز پنجاب کے 56 ای ٹی اوز اور انسپکٹرز کو نوٹس بھیج دیئے،ایکسائزاینڈ ٹیکسیشن کے افسروں نے سال 2013ء کے انکم ٹیکس گوشوارے بھی جمع نہیں کروائے ۔ ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ ڈائریکٹر ایکسائزاینڈ ٹیکسیشن لاہور ریجن عمران اسلم کو ریجنل ٹیکس آفس ٹو کی جانب سے نوٹس بھیجا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹر ایکسائز عمران اسلم نے سال 2013ء میں نہ تو اپنے اثاثہ جات کی تفصیلات ظاہرکی ہیں اورنہ ہی اپنا انکم ٹیکس گوشوارہ ایف بی آر کو جمع کروایا ہے۔ریجنل ٹیکس آفس ٹو کے اسسٹنٹ کمشنر ان لینڈ ریونیو اکبرمیو نے ڈائریکٹر ایکسائز عمران اسلم کے ساتھ محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب کے 56ای ٹی اوز اور انسپکٹرز کو بھی نوٹسز بھجوا دیئے ہیں۔ محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے 56ای ٹی اوز اور انسپکٹرز نے بھی سال 2013ء میں اثاثہ جات ظاہرنہیں کئے اورنہ ہی انکم ٹیکس گوشوارے جمع کروائے ہیں۔

متعلقہ عنوان :