کراچی، الیکشن کمیشن نے عدالتی احکامت پر بلدیاتی اداروں میں مخصوص نشستوں پر پولنگ کی تاریخوں کااعلان کردیا

جمعہ 12 فروری 2016 18:17

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 فروری۔2016ء) الیکشن کمیشن نے عدالتی احکامت پر بلدیاتی اداروں میں مخصوص نشستوں پر پولنگ کی تاریخوں کااعلان کردیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے عدالتی احکامت پر بلدیاتی اداروں میں مخصوص نشستوں کے لئے الیکشن شیڈول جاری کردیا گیا جس کے تحت سندھ بھرمیں بلدیاتی اداروں کی 5 ہزارسے زائد مخصوص نشستوں پر الیکشن ہوگا۔الیکشن شیڈول کے مطابق 20 فروری کو کے ایم سی اورڈی ایم سی کی مخصوص نشستوں پر انتخابات ہوں گے جب کہ 22 فروری کو یونین کونسل، یونین کمیٹی اورٹان کمیٹیز کی مخصوص نشستوں پر الیکشن ہوگا تاہم مخصوص نشستوں پر انتخاب خفیہ رائے شماری کے ذریعے ہوگا۔