محکمہ ایکسائز نے پی سی بی کی طرف سے ٹیکس چھوٹ کی درخواست مسترد کر دی

جمعہ 12 فروری 2016 18:15

محکمہ ایکسائز نے پی سی بی کی طرف سے ٹیکس چھوٹ کی درخواست مسترد کر دی

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 فروری۔2016ء) محکمہ ایکسائز و ٹیکسیشن نے پاکستان کرکٹ بورڈ کی طرف سے ٹیکس چھوٹ کی درخواست مسترد کر دی،پی سی بی حکام نے قذافی اسٹیڈیم میں قائم عمارت کا 4کروڑ 25لاکھ روپے پراپرٹی ٹیکس ادا کر دیا ۔ بتایا گیا ہے کہ ٹاؤن ہال میں کمشنر ایکسائز و ای ڈی او فنانس طارق منظور چانڈیو نے عدالت لگائی جس میں محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کی جانب سے شہریوں کو بجھوائے جانے والے کیسز اور شہریوں کی ٹیکس کیخلاف کی جانے والی اپیلوں کی سماعت کی گئی ۔

(جاری ہے)

ایکسائز کمشنر کی جانب سے چوبیس مختلف کیسز کی سماعت ہوئی جن میں سے اہم کیس پاکستان کرکٹ کونسل کی قذافی اسٹیڈیم میں واقع عمارت کے ٹیکس کا تھا۔ پی سی بی انتظامیہ نے کمشنر طارق منظور چانڈیو کو آگاہ کیا کہ محکمہ ایکسائز کی جانب سے پی سی بی کو پانچ کروڑ سے زائد کا ٹیکس بجھوایا گیا ہے جو کہ پراپرٹی ایریا سے بہت زیادہ ہے جسے کم کیا جائے۔کمشنر ایکسائز نے وکلا کی مدد سے پی سی بی کو کورڈ ایریا کا ٹیکس اداکرنے کا حکم دیا جو کہ محکمانہ اصول کے مطابق چار کروڑ پچیس لاکھ روپے بنا۔کمشنر کی ہدایت پر پی سی بی انتظامیہ نے موقع پر 4کروڑ 25لاکھ روپے ادا کردیا۔