وہاڑی، شادی سے انکار پر عاشق نے لڑکی پر تیزاب پھینک دیا ،جسم کا 40فیصدحصہ جھلس گیا

جمعہ 12 فروری 2016 18:11

وہاڑی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 فروری۔2016ء) شادی سے انکار پر عاشق نے لڑکی پر تیزاب پھینک دیا لڑکی کے جسم کا 40%حصہ جھلس گیا نواحی علاقہ لڈن کی رہائشی نورین بی بی اورمسلم ٹاون کے رہائشی آفتاب سے گزشتہ کچھ سالوں سے تعلقات تھے لیکن لڑکی نے شادی سے انکار کر دیا لڑکی لاہور جا نے کے لیے وہاڑی جنرل بس اسٹینڈ پر پہنچی تو گھات لگائے بیٹھے اس کے سابق عاشق آفتاب نے اس پر تیزاب پھینک دیا جس کے نتیجہ میں لڑکی کے جسم کا تقریبا آدھا حصہ جھلس گیا لڑکی کو فرسٹ ایڈ کے لیے ڈی ایچ کیو ہسپتال کے ایمرجنسی وارڈ لایا گیا جس کے بعد ڈاکٹرز نے لڑکی کو تشویشناک حالت میں نشتر ہسپتال ملتان منتقل کر دیا ہے مو قع پر موجود شہریوں نے ملزم کو قابو کر کے حوالہ پولیس کر دیا تھانہ دانیوال پولیس نے مقدمہ درج کر کے کاروائی شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :