وہاڑی، محبوبہ کو ملنے کیلئے جانیوالا شخص گھر والوں کے ہتھے چڑھ گیا ،سر کے بال اور مونچھیں مونڈ دیں

تشدد کے بعد پولیس کے حوالے کردیا گیا، مقدمہ درج

جمعہ 12 فروری 2016 18:11

وہاڑی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 فروری۔2016ء) محبوبہ کو ملنے کیلئے جانیوالا شخص گھروالوں کے ہتھے چڑھ گیا ،سر کے بال اور مونچھیں مونڈ کر تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد پولیس کے حوالے کردیا ،پولیس نے مقدمہ درج کرلیاوہاڑی کے نواحی علاقہ لڈن کی بستی سلدیرا کا رہائشی امام بخش جھیڈو اپنی محبوبہ ممتاز بی بی سے ملنے کیلئے دیوار پھلانگ کر اسکے گھر میں داخل ہوا تو لڑکی کے گھر والوں کو پتہ چل گیا ،جنہوں نے لڑکے کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا اور اس پر خوب ہاتھ صاف کرنے کے بعد اسکے سر کے بال اور مونچھیں مونڈ دیں اور اسے تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد 15پر کال کردی جس پر پولیس تھانہ لڈن موقع پر پہنچ گئی امام بخش کو گرفتار کرلیا اور اسکے خلاف مقدمہ درج کرکے کاروائی شروع کردی ہے دوسری طرف پکڑے گئے شخص کو کہنا ہے کہ وہ محبوبہ کو ملنے نہیں گیا بلکہ پیسے دینے کیلئے گیا تھا اور اسے بلاوجہ تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور اسکے سرکے بال اور مونچھیں مونڈیں گئی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :