اعجازاحمد چوہدری نے ا پنی سیا سی سرگرمیوں کا باقاعدہ آغاز کر دیا

جمعہ 12 فروری 2016 18:09

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 فروری۔2016ء ) پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے سابقہ صدر اعجازاحمد چوہدری کی کامیاب انجیوپلاسٹی کے بعد دوسرے روز بھی اُن کی ر ہا ئش گاہ پر پارٹی رہنماؤں کا خیریت دریافت کرنے والوں کا سلسلہ جاری رہا اور اُنہیں پھولوں کے گلدستے پیش کئے۔اعجازاحمد چوہدری نے کہا ہے کہ تمام فمیلی ممبران ،دوستوں،پارٹی رہنماوں اور کارکنوں جنہوں نے گھر آکر یا ٹیلی فون پر خیر یت دریا فت کی اور میرے لیے دُعا کی میں اُن سب کا شکر یہ ادا کر تا ہوں۔

(جاری ہے)

اعجازاحمد چوہدری نے ا پنی سیا سی سرگرمیوں کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے ا ن سے پارٹی کے مختلف رہنماوں نے ملاقات کی اور انٹرا پارٹی الیکشن کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔ ا نہوں نے کہا ہے کہ چیئر مین عمران خان کا پارٹی الیکشن یونین کو نسل کی سطح پر کروانے کا فیصلہ خوش آ ئندہ ہے ،کارکنان ممبر ساز ی میں بھر پور حصہ لیں اور انٹرا پارٹی الیکشن میں اپنے ووٹ کی طاقت سے حقیقی قیادت کا انتخا ب کریں۔اس موقع پر میاں نور خان بابھا ،شبیر سیال اور ثوبیہ کمال خان سمیت دیگر رہنما بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :