پنجاب میں بی سی جی ویکسین کی کوئی کمی نہیں‘ ترجمان محکمہ صحت

جمعہ 12 فروری 2016 18:07

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 فروری۔2016ء ) محکمہ صحت پنجاب کے ترجمان نے صوبے میں بچوں کو تپ دق سے محفوظ رکھنے کے لئے لگائی جانے والی بی سی جی ویکسین کی عدم دستیابی کی خبروں کو حقائق کے منافی قرار دیتے ہوئے کہا کہ محکمہ صحت پنجاب کے سٹورز میں اپریل 2016تک کی ضرورت کے لئے بی سی جی ویکسین کا سٹاک موجود ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان نے مزید کہا کہ محکمہ صحت پنجاب نے فیڈرل ای پی آئی سیل کو مستقبل کی ضرورت کے لئے ایڈوانس منصوبہ بندی کرنے اور ویکسین کے اضافی بوفر سٹاک کے لئے خط لکھا تھا چونکہ عالمی سطح پر مستقبل میں بی سی جی ویکسین کی شارٹیج کی افواہیں گردش کر رہی تھیں ۔

لہذا ایڈوانس پلاننگ ضروری تھی۔ترجمان نے کہا کہ محکمہ صحت پنجاب کی جانب سے وفاقی ای پی آئی سیل کو لکھے گئے خط کے مفہوم کوسمجھنے میں غلطی ہوئی ہے۔ترجمان نے کہا کہ پنجاب میں بی سی جی ویکسین کی قلت نہیں ہے اور اس حوالے سے خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔

متعلقہ عنوان :