Live Updates

قومی اسمبلی میں خورشید شاہ کی تقریر کے دوران وفاقی وزر اء اور دیگر راکین خوش گپیوں میں مصروف ، خطاب سننے سے گریز

سپیکر اور تحریک انصاف کے پارلیمانی لیڈر شاہ محمود قریشی اس دوران ایوان سے اٹھ کرچلے گئے

جمعہ 12 فروری 2016 17:59

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 فروری۔2016ء) قومی اسمبلی کے اجلاس میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ کی تقریر کے دوران وفاقی وزر اء،حکومتی اراکین سمیت اپوزیشن کی دیگر جماعتوں کے اراکین خوش گپیوں میں مصروف رہے اور انکی تقریر کو نظر اندا ز کرتے رہے،جبکہ خطاب کے دوران سپیکر ایاز صادق اور تحریک انصاف کے پارلیمانی لیڈر شاہ محمود قریشی ایوان سے چلے گئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعہ کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے پی آئی اے کی ممکنہ نجکاری،اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مناسب کمی نہ کر نے کیخلاف تقریر کے دوران ایوان میں موجود وفاقی ورزاء جن میں شیخ آفتاب ،سائرہ افضل تارڈ،حامد خان،شاہد خاقان عباسی ،برجیس طاہر،کامران مائیکل ،سردارمحمد یوسف اور طارق فضل چوہدری سمیت حکومتی اراکین خوش گپیوں میں مصرف رہے اور اپوزیشن لیڈر کی تقریر کو نظر انداز کر تے رہے،دوسری جانب اپوزیشن جماعتوں کے اراکین بھی اپوزیشن لیڈر کی تقریر کو نظر انداز کر تے رہے۔سید خورشید شاہ کی تقریر کے دوران سپیکر ایاز صادق اور تحریک انصاف کے پارلیمانی لیڈر شاہ محمود قریشی ایوان سے چلے گئے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات