پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں لاہور کا مطالعاتی دورہ

جمعہ 12 فروری 2016 17:46

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 فروری۔2016ء ) دی اسٹینڈرڈ ماڈل سکول‘ پیر غازی روڈ‘ اچھرہ‘لاہورکے طلبا و طالبات اور اساتذہ کرام نے نظریۂ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ شاہراہِ قائداعظمؒ، لاہور کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلری بھی دیکھی۔

(جاری ہے)

دریں اثناء موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹس نے دوقومی نظریہ پر لیکچر دینے کے لیے نیشنل گرائمر ہائی سکول‘ اپر کینال بنک‘ نزد ڈیال ہاؤس‘لاہور‘یونیک ہائی سکول‘ بیگم روڈ‘ مزنگ لاہور‘گورنمنٹ گرلز ہائی سکول‘ رائیونڈ روڈ‘ لاہور‘علی گرائمر سکول‘ شامی پارک‘ رانا ٹاؤن‘شاہدرہ‘لاہور کا وزٹ کیا۔ ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان لاہور اور مذکورہ بالا تعلیمی اداروں میں مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبہ کی مجموعی تعداد327تھی ۔

متعلقہ عنوان :