اسپیشل سیکیورٹی یونٹ کے 200 کمانڈوز انسداد پولیو مہم کے دوران سیکیورٹی فراہم کریں گے،اے آئی جی مقصود احمد
جمعہ 12 فروری 2016 17:38
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 فروری۔2016ء) اے آئی جی سیکیورٹی سندھ پولیس مقصود احمد نے کہا کہ اسپیشل سیکیورٹی یونٹ کے 200کمانڈوز15 فروری سے شروع ہونے والی پانچ روزہ انسداد پولیو مہم کے دوران عملے کو کراچی کے مختلف حساس علاقوں میں سیکیورٹی فراہم کریں گے۔
(جاری ہے)
انھوں نے کہا کہ آئی جی سندھ پولیس کے احکامات کے تحت اسپیشل سیکیورٹی یونٹ نے مربوط سیکیورٹی پلان ترتیب دیا ہے جس کے تحت 200 کمانڈوز جدید اسلحہ ومواصلاتی نظام اور دیگر سازوسامان کے ساتھ پولیو عملے کو سیکیورٹی فراہم کرنے کے لیے اپنے فرائض انجام دیں گے۔
انھوں نے کہا کہ پانچ روزہ انسداد پولیو مہم 15 سے 19 فروری تک جاری رہے گی اور والدین کو چاہیے کہ وہ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے ضرور پلائیں تاکہ آئندہ نسل کو پولیو جیسی موذی مرض سے محفوظ رکھا جاسکے۔ مقصود احمد نے کہا کہ مربوط سیکیورٹی پلان کے تحت اسپیشل سیکیورٹی یونٹ کی خصوصی و جدید پیشہ وارانہ تربیت یافتہ اسپیشل ویپن اینڈ ٹیکٹکس ) (S.W.A.T ٹیم کسی بھی ناخوشگوار واقع سے نمٹنے کے لیے تیار رہے گی۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
حکومت گندم خریدنے کے ہدف میں4 ملین ٹن کا اضافہ کرے ‘ جمشید اقبال چیمہ
-
ایرانی صدر کی کراچی آمد،سکیورٹی ڈویژن کے 800سے زائد اہلکارتعینات
-
ایبٹ آباد میں پروٹیکٹوریٹ آف امیگرینٹس کا دفتر جون 2024ء سے اپنا کام شروع کر دے گا، اعظم نذیرتارڑ
-
وفاقی حکومت کی طرف سے منڈا، داسو اور دیامر بھاشا ڈیموں کے منصوبوں کی تعمیر پر کام جاری ہے، یہ بروقت مکمل ہونگے، اعظم نذیر تارڑ
-
ای بائیکس پورٹل کے ذریعے 1 لاکھ سے زائد طلبہ نے رجسٹریشن کروالی
-
پتوکی،مسلح ملزمان 22سالہ لڑکی کو اسلحہ کے زور پر اغوا کرکے فرار
-
سعد رفیق کا اپنی پرانی تقریر ایڈٹ کرکے جاری کرنے پر قانونی کارروائی کا اعلان
-
راولپنڈی ،چوری کی وارداتوں میں مطلوب دو ملزمان گرفتار
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبائی انفورسمنٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری دیدی
-
پاکستان چھوڑنے والے غیرقانونی افغانیوں کی تعداد 5لاکھ 42ہزار سے متجاوز
-
ایران سے سالانہ بنیادوں پر درآمدات میں 25فیصد کا بڑا اضافہ
-
لاہور : بارش سے بجلی کا ترسیلی نظام متاثر، 46 سے زائد فیڈر ٹرپ کر گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.