کوہاٹ میں ویلنٹائن ڈے منانے پر پابندی عائد کر دی گئی، ضلعی انتظامیہ نے نوٹی فکیشن جاری کر دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 12 فروری 2016 17:28

کوہاٹ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔12 فروری 2016ء): کے پی کے کے ضلع ضلع کوہاٹ میں 14 فروری کو ویلنٹائن ڈے کی تقریبات پرپابندی عائد کردی گئی ہے۔ جبکہ کوہاٹ کے ناظم اعلیٰ کی جانب سے اس پابندی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ نوٹی فکیشن میں 14 فروری کو ویلنٹائن ڈے کے موقع پر ضلع بھر میں اس دن کی مناسبت سے ہر قسم کی تقریبات پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ پولیس افسر کے نام جاری کیے گئے نوٹی فکیشن میں کہا گیا کہ کوہاٹ کے تمام تھانوں کے انچارج اس بات کو یقینی بنائیں کہ ضلع بھر کی دکانوں اور مارکیٹوں میں ویلنٹائن ڈے کی مناسبت سے کارڈز یا دیگر مواد کی خرید و فروخت نہ ہوسکے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل وفاقی وزیر داخلہ کی جانب سے وفاقی دارالحکومت میں بھی ویلنٹائن ڈے منانے پر پابندی عائد کی جا چکی ہے