کوئٹہ ،درجہ حرارت منفی پانچ سینٹی گریڈ تک گرگیا

جمعہ 12 فروری 2016 17:28

کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 فروری۔2016ء ) کوئٹہ سمیت شمالی بلوچستان کے بیشترعلاقے بدستور شدید سردی کی لپیٹ میں ہیں۔ کوئٹہ میں درجہ حرارت منفی پانچ سینٹی گریڈ تک گرگیاوادی کوئٹہ اور ملحقہ علاقوں میں پہاڑوں پر برفباری کے بعد سے ٹھنڈی ہوائیں چل رہیں ہیں ، جس کے باعث سردی کی شدت بدستور برقرار ہے ، محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی پانچ ، قلات میں منفی تین دالبندین میں منفی دو جبکہ نوکندی میں منفی ایک سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کوئٹہ، قلات، ڑوب اور مکران ڈویڑن میں موسم مزید سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔

متعلقہ عنوان :