ملک بھر کامحنت کش طبقہ نجکاری عمل کیخلاف متحد ہوجائے ، بلوچستان لیبر فیڈریشن

پاکستان پوسٹ ،واپڈا ،پی آئی اے اور دیگر قومی مالیاتی اداروں کی اونے پونے فروخت قبول نہیں ، بشیر احمد ملک کے کروڑوں عوام کا معاشی قتل قابل مذمت ہے ، مفاد پرست حکمرانوں کیخلاف جدوجہد کی جائے ، خان زمان

جمعہ 12 فروری 2016 17:26

کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 فروری۔2016ء ) بلوچستان لیبر فیڈریشن کے صدر بشیر احمد چیئر مین خان زمان سیکرٹری جنرل محمد قاسم ڈپٹی سیکرٹری جنرل عبدالمعروف آزاد نائب چیئر مین غلام مصطفٰی کرد نائب صدر حاجی عبدالعزیز شاہوانی سیکرٹری اطلاعات عابد بٹ سینئر جوائنٹ سیکرٹری سیف اللہ ترین فنانس سیکرٹری عارف خان نچاری حبیب اللہ لانگو وحیدخان عباالحمید چراغ دین محمد فضل محمد نے کہاہے کہ موجودہ کاروباری حکومت نے محکمہ ڈاک میں بھی نجکاری کی کیلئے غیر قانونی حربے استعال کرنا شروع کردیے ہیں محکمہ ڈاک ( پاکستان پوسٹ ) کولا جسٹک کمپنی کی منظوری دیکر یہ ثابت کردیا کہ وزیر اعظم اور اس کی کا سہ لیس ٹیم ملک کے جس ادارے کیساتھ پاکستان کا نام جڑا ہے ایسے تمام قومی اداروں کو نجکاری کے نا م پر اونے پونے اپنے ہی رشتہ داروں کوفروخت کرکے ملک کے غریب عوام اور مزدوروں اور ملازمین سے روزگار چھین کر انھیں انھیں غلط ہاتھوں میں دیکر سینکڑوں خاندانوں کا معاشی قتل کرنے کی پالیسیاں بنائی جا رہی ہیں فیڈریشن رہنماؤں نے ایسے ملک دشمن اقدامات اور بادشاہت قائم کرنے کے بلاجواز اقدامات کی شدید مزمت کرتے ہوئے پاکستان پوسٹ محکمہ ڈاک واپڈا پی آئی اے سٹیل مل اور دیگر منافع بخش اداروں کی نجکاری کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے اور حکومت کو متنبہ کیا ہے کہ ملک میں کروڑوں ملازمین کو بیروزگار کرنے سے گریز کیا جائے بیان میں ملک بھر کی ٹریڈ یونینز ،فیڈریشنز اور کنفیڈریشنز اور ملک کے محنت کش طبقہ سے اپیل کی ہے کہ نجکاری اور محنت کش طبقہ معاشی قتل کیخلاف فیصلہ کن جنگ کیلئے تیا ر ہو جائیں اور جابر ظالم مفاد پر ست حکمرانوں کیخلاف اٹھ کھڑے ہوں اور ملک بچانے کیلئے ملک کے غریب عوام اور محنت کش طبقہ کو بلارنگ ونسل طبقاتی بنیادوں پر متحد ہوکر جدوجہد کی جائے تاکہ ملک کا منافع بخش اداروں کو آئی ایم ایف اور ورلڈ بنک کی منفی پالیسیوں سے بچایا جا سکے ۔