حضور ﷺکی اسواہ حسنہ میں تمام مصائب ومشکلات کا حل ہے ،مفتی محمد نعیم
دین سے دوری سنت سے بے رغبتی امت مسلمہ اجتماعی طور پر مسائل سے دوچارہے،مہتمم جامعہ بنوریہ
جمعہ 12 فروری 2016 17:25
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 فروری۔2016ء) معروف مذہبی اسکالروجامعہ بنوریہ عالمیہ کے مہتمم وشیخ الحدیث مفتی محمد نعیم نے کہاہے کہ حضور ﷺ کی اسواہ حسنہ میں تمام مصائب ومشکلات کا حل ہے ،دین پر عمل کرکے ہی معاشرے سے سود اور کرپشن کے خاتمہ ممکن ہے،تجارت اگردین کے مطابق کی جائے تو وہ عبادت ہے ، ان دین سے دوری اور بے رغبتی کے باعث معاشرہ تباہی کے دہانے پر ہے،پرامن معاشرے کے قیام کیلئے حضورکی سیرت کو اپنا ہوگا۔
جمعہ کو جامعہ بنوریہ عالمیہ میں ملاقات کیلئے آئے ہوئے علماء کرام اور معتقدین سے گفتگوکرتے ہوئے اس وقت پوری دنیا میں مسلمانوں کی حالت ناگفتہ بہ ہے ہر جگہ مسلمان ظلم کی چکی میں پس رہے ہیں آپس کے جھگڑوں اور تنازعات نے امت مسلمہ کی طاقت کو پاش پاش کیاہے تو دوسری جانب فرقہ واریت کی آگ عالم اسلام میں تیزی سے پھیل رہی ہے ، انہوں نے کہاکہ دین سے دوری سنت سے بے رغبتی کے باعث امت مسلمہ اجتماعی طور پر مسائل سے دوچار ہے ، حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے دنیا کو امن کا درس دیا ہے، سرکار دوجہاں کی آمد دنیا ئے جہاں کے لیے رحمت ہے، فلاحی ریاست ا ورپرامن معاشرے کے قیام کے لیے حضور ﷺکی سیرت کواپناناہوگا، اسلامی تعلیمات اورسیرت سرورکونین سے دوری کے باعث آج مسلمان دنیا میں اجتماعی طور پرذلت کا شکار ہیں،کہاکہ حضورصلی اللہ علیہ وسلم کی بحثت کا مقصد دنیا سے اندھیروں کا خاتمہ اور انسانیت کی فلاح وبہبودہے ،آپ نے عالم دنیا کو امن کادرس دیا باہم لڑنے والے عرب بھی آپ کے اخلاق کو دیکھ کر باہم شیروشکر ہوگئے ،انہوں نے کہاکہ آپ نے اپنی سچائی ، دیانت داری اور شفاف کردارسے دنیا میں انقلاب برپا کیا، انہوں نے کہاکہ آج مسلمانوں کو سیرت طیبہ پر عمل کرنے کی ضرورت ہے ہم حضور ﷺ سے عقیدت ومحبت کے دعویدارتوہیں لیکن ہماری عملی زندگی اس سے بالکل خالی ہے ،آج ایک عام مسلمان سے لیکربڑے مذہبی پیشواں تک حضور ﷺکی سیرت طیبہ پرعمل کرنے سے کوسوں دورہیں ۔(جاری ہے)
مزید قومی خبریں
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات
-
گورنر پنجاپ سے پاکستان یوتھ پارلیمنٹ کی25رکنی وفد کی ملاقات
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی تونسہ کے نواحی جھنگی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے کی شدید مذمت،حملہ ناکام بنانے پر پولیس کو شاباش
-
ظلم کے خلاف اور عادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
کوئی بات ہوگی تو سب کے سامنے ہوگی ،کسی سے چھپ کر نہیں ،علی امین گنڈا پور
-
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے چیئرمین ایس آر بی واصف میمن کی ملاقات
-
ملک میں استحصالی طبقہ متحد، مزدور، کسان اور عوام تقسیم ہیں،حافظ نعیم الرحمن
-
چوہدری محمد سرور سیاسی منظر نامے سے غائب ہو گئے
-
سعدیہ سہیل رانا نے استحکام پاکستان پارٹی کو خیر باد کہہ دیا
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی (کل )افضل تارڑ مرحوم کی رہائشگاہ آمد متوقع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.