کراچی ،گارڈن میں مسلح ملزمان کی نجی میڈیکل کالج کی وین میں لوٹ مار ،موبائل ،نقدی اور قیمتی سامان لوٹ کر فرار

جمعہ 12 فروری 2016 17:23

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 فروری۔2016ء) کراچی کے علاقے گارڈن میں نجی میڈیکل کالج کی وین کو لوٹ لیا گیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق گاڈن کے علاقے میں 3موٹرسائیکلوں پر سوار 6ملزمان نے نجی میڈیکل کالج کی وین کو روک کر لوٹ مار کی ۔

(جاری ہے)

ملزمان میڈیکل کالج کے طلباء سے موبائل فون ،نقدی ،بیگ اور دیگر قیمتی سامان چھین کر فرار ہوگئے ۔ملزمان نے طلباء کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا ہے ۔

متعلقہ عنوان :