اینٹی کرپشن کورٹ نے سیکرٹری تعلیم سندھ فضل اللہ پیچوہو کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے

جمعہ 12 فروری 2016 17:23

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 فروری۔2016ء) کراچی میں اینٹی کرپشن کورٹ نے سیکرٹری تعلیم سندھ فضل اللہ پیچوہو کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے ہیں ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سیکرٹری تعیلم سندھ فضل اللہ پیچوہو کے وارنٹ گرفتاری 9مارچ کے لیے جاری کیے گئے ہیں ۔سیکرٹری تعلیم کے خلاف کارروائی ایک ہائی اسکول استاد کی شکایت پر عمل میں لائی گئی ہے ۔عدالت کے بار بار نوٹس کے باوجود عدالت میں پیش نہ ہونے پر عدالت نے فضل اللہ پیچوہو کے وارنٹ جاری کیے ۔سیکرٹری تعلیم سندھ پر اختیارات کے ناجائز استعمال کا الزام ہے ۔