پیار کے اظہار کا دن ۔۔۔ ویلنٹائن ڈے پر خواتین مردوں کی نسبت سستے تحفے خریدتی ہیں، بھارتی شاپنگ سائٹ کا سروے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 12 فروری 2016 17:17

بھارت (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔12 فروری 2016ء) : بھارت کی ایک شاپنگ سائٹ کی جانب سے حال ہی میں کیے گئے ایک سروے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ویلنٹائن ڈے پر اپنی محبت کا اظہار کرنے کے لیے خواتین مردوں کی نسبت سستے تحفے خریدتی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ویلنٹائن ڈے پر ہر سال ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار جوڑے ، میاں بیوی اور دوست اس دن کے حوالے سے خصوصی طور پر اپنے پیاروں کو تحائف دیتے ہیں۔

آن لائن شاپنگ پورٹل چلانے والوں نے کہا کہ انہوں نے یہ سروے صرف اس دن کے حوالے سے لوگوں کے جذبات ، رویے اور ان تحائف کے انتخاب کے طریقے جاننے کیلئے کیا ۔شاپنگ سائٹ کے سروے کے دوران 3ہزار آن لائن ویلنٹائن ڈے کیلئے خصوصی تحائف خریدنے والے 18سے45سال کی عمر کے افراد کا مشاہدہ کیا گیا.۔

(جاری ہے)

سروے کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ68فیصد افراد ویلنٹائن ڈے کے حوالے سے خصوصی طور پرمنعقد کی جانے والی تقریبات میں اپنے ساتھیوں کے ساتھ یہ دن منانا چاہتے ہیں ، 37فیصد اپناویلنٹائن ڈے صرف اپنے ساتھیوں کے ساتھ ،22فیصد دوستوں کے ساتھ اور 8فیصد اس دن اپنے لئے محبت کا ساتھی تلاش کرنے کی کو شش میں صرف کرتے ہیں ۔

سروے میں یہ بھی سامنے آیا کہ خواتین ویلنٹائن ڈے میں ذیادہ دلچسپی رکھتی ہیں ۔ لیکن تحائف کے انتخاب کے معاملے میں خواتین مردوں کی نسبت کم قیمت والے تحائف خریدتی ہیں، خواتین صرف670 روپے تک ویلنٹائن گفٹ پر خرچ کرتی ہیں، جبکہ مرد اپنی محبوباؤں اور بیویوں کو خوش کرنے کیلئے 740روپے مالیت کے تحائف خریدتے ہیں، علاوہ ازیں دیگر تحائف میں بھی مرد خواتین سے زیادہ خرچ کرتے ہیں ۔

مردوں کی جانب سے خصوصی تحفے کے ساتھ پھول اور چاکلیٹس بھی خریدی جاتی ہیں ۔علاوہ ازیں 41فیصد مرداور 30فیصد خواتین اپنے پیاروں کو آن لائن شاپنگ پورٹلز کے زریعے تحائف ارسال کرتی ہیں۔گفٹ ایز کے شریک بانی اور چیف آپریٹنگ آفیسر اشیش چندنی کا کہنا ہے کہ آج کل ویلنٹائن ڈے پر خصوصی تحائف کا تبادلہ ماضی کے مقابلے میں بہت زیادہ بڑھ گیا ہے ۔ انکا مزید کہنا تھا کہ اس رواج میں بڑے شہروں کے ساتھ ساتھ اب دوسرے اور تیسرے درجے کے قصبوں میں بھی نمایاں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے ۔

متعلقہ عنوان :