کراچی، طلبہ و طالبات دنیا کے ساتھ ساتھ قرآنی تعلیمات کے حصول پر توجہ دیں ،ضامن عباس زیدی

جمعہ 12 فروری 2016 16:56

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 فروری۔2016ء) حضرت خدیجة الکبریٰ ایجوکیشنل سوسائٹی کے تحت منعقدہ درسی نشست سے خطاب کے دوران مولانا ضامن عباس زیدی نے کہا کہ طلبہ و طالبات دنیاوی تعلیم کے ساتھ ساتھ قرآنی تعلیمات پر بھی توجہ دیں ،کیونکہ یہ بات واضح طور پر کہی گئی ہے کہ تم سے بہتر شخص وہ ہے جو قرآن پڑھے اور دوسروں کو بھی سکھائے،لہٰذا ہمارے اساتذہ و معلمین و والدین کو اس طرح توجہ دینا ہوگی۔

(جاری ہے)

تاکہ دنیا میں کامیابی اور آخرت میں نجات حاصل ہوسکے،انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت اسلامی دنیا کرب و پریشانی میں مبتلا ہے جس کی بڑی وجہ تعلیمات اسلامی اور بزرگان دین کی تعلیمات سے دوری ہے ،لہٰذا ہم اپنی کوتاہیوں پر نظر کرنا ہوگی ،بعد ازاں طلبہ و طالبات نے نعت و منقبت پیش کی جبکہ نشست میں اساتذہ و معلمین کے علاوہ دیگر مدارس کے طلبہ کی کثیر تعداد موجود تھی

متعلقہ عنوان :