پولیس خیبر پختونخوا میں امن کی بحالی ،عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے عملی کر دار ادا کر رہی ہے، محمد سعید خان وزیر

جمعہ 12 فروری 2016 16:50

صوابی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 فروری۔2016ء) ڈی آئی جی مردان ریجن محمد سعید خان وزیر نے کہا ہے کہ پولیس خیبر پختونخوا میں امن کی بحالی اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے عملی کر دار ادا کر رہی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اس مقصد کے حصول کے لئے صوبے میں پولیس فورسز جام شہادت نوش کر رہی ہے مگر ان کا خون رائیگاں نہیں جائے گا ان دن ضرور رنگ لا کر رہے گا۔

ان خیالات کااظہار انہوں نے جمعہ کے روز پولیس ٹریننگ سکول صوابی کے دورے کے دوان ریکروٹس اور انسٹرکٹرز سے خطاب کے دوران کیا۔موصوف نے اس موقع پر پولیس ٹریننگ اور پچھلے پاسنگ آوٹ میں ریکروٹس کی بہترین ٹریننگ کو سراہتے ہوئے ان کے 20 انسٹرکٹرز کو کیش ایوارڈ دینے کے علاوہ توصیفی سرٹیفیکٹ سے بھی نوازہ ڈی آئی جی سعید خان نے تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ آپ کا ابتدا ء اسی ٹریننگ سکول سے شروع ہوتے ہیں اور آپ ہی اپنے میرٹ کے بنیاد پر بھرتی ہوئے ہیں نہ آپ کے اوپر کسی کا احسان ہیں اور نہ کو سیاسی دباو‘ اپنے قابلیت پر ہوئے ہیں تو پھر اپنی ڈیوٹی بھی حقیقی معنوں میں سر انجام دیتے رہے ، ڈی پی او صوابی آپ کے لئے ہر مہینے میں دربار کریں گے آپ کے جو بھی مسائل ہو اس کے سامنے بیشک پیش کریں ،پختون معاشرے میں ایسے خالات سے گزر چکے ہیں جو دہشت گردی میں لپٹ تھا آج بھی ظلم شروع ہیں آج اسی خالات میں پولیس تاریخ ساز دور میں گزر رہا ہیں اس نے قول دیتے ہوئے کہا کہ تاریخ ہمارے بچے نہیں ہم تاریخ کے بچے ہیں ہم اپنے ملک قوم اور اسلام کو بچانے کے لئے کسی بھی قسم قربانیوں سے دریغ نہیں کریں گے تو ہم سب مل کر اس دور کا مقابلہ کرکے اس دہشت گردی اور جرائم کا خاتمہ کریں گے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈی پی او صوابی جاوید اقبال خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ٹریننگ کے دوران میں آپ اس عزم کا ارادہ کریں کہ ہمارے ہر کام ذاتی نہیں بلکہ اس محکمہ کے لئے ہیں ،اگر آپ اچھے برے کام کریں تو کریڈٹ اس محکمہ کو جاتا ہے گزرے ہوئے خالات میں ہمارے پولیس نے جتنے قربانیاں دی ہیں جتنے ذمہ داریاں اس نے دہشت گردی کے خلاف سخت خالات میں اٹھائی ہے وہ قربانیاں قابل ستائش ہیں وہ کھبی راہگا نہیں کی جائی گے ہم بھی ایسے ہی ڈیوٹی سر انجام دیں گے تا کہ اس کی بھی نام و نشان روشن رہیں گے محکمہ کا بھی اور عوام کے سامنے بھی سربلند رہیں گے اس موقع پر ایس پی پرنسپل مزمل خان ،ڈی ایس پیز اظہار شاہ خان ،پشم گل خان،ریاض خان و دیگر کثیر آفسران موجود تھے ، اور ایس پی مزمل خان کی نگرانی میں ریکروٹس کی بہترین ٹریننگ پر خصوصی شاباشی دی۔

متعلقہ عنوان :