پولیس نے بلال عرف چھوٹو گینگ کے 3ارکان گو گرفتار کر لیا

ملزمان کے قبضے سے اسلحہ ، گولیاں ، موبائل فونز اور نقدی برآمد کر لی گئی

جمعہ 12 فروری 2016 16:49

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 فروری۔2016ء) پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بلال عرف چھوٹو گینگ کے 3ارکان گو گرفتار کر لیا ، ملزمان کے قبضے سے اسلحہ ، گولیاں ، موبائل فونز اور نقدی برآمد کر لی گئی ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز باغبانپورہ پولیس نے کارروائی کر کے بلال عرف چھوٹو گینگ کے 3ملزمان کو گرفتار کیا جن میں تجمل ، عرفان اور عمر شامل ہیں ۔ ملزمان ڈکیتی اور چوری کی 10وارداتوں میں مطلوب تھے ۔ پولیس نے ملزمان کے قبضے سے 2پستول ، 30گولیاں ، موبائل فونز اور نقدی برآمد کر کے مقدمہ درج کرلیا ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے ۔

متعلقہ عنوان :