تعلیمی اداروں میں تحقیق کو فروغ دینے کے لیے ریسرچ کی حوصلہ افزائی کی جار ہی ہے ‘ گورنر پنجاب
جمعہ 12 فروری 2016 16:49
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 فروری۔2016ء) گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ نے کہا ہے کہ فیصلہ سازی کا انحصار فقط ہماری ذات پر ہی نہیں بلکہ حالات کے دھارے پر بھی ہوتا ہے ،محنت ، لگن اور جہد مسلسل ہی کامیاب زندگی کی ضمانت ہے ، نوجوانوں کو ہمیشہ بڑے اہداف کا انتخاب کرنا چاہیے اور ان کے حصول کے لیے اپنی تمام تر توانائیاں صرف کرنی چاہئیں،کامیابی کا کوئی شارٹ کٹ نہیں ہوتا ، خواب ضرور دیکھنا چاہیے مگر ان کی تعبیر صرف عمل سے ہی ممکن ہے۔
ان خیالات کا اظہار ا نہوں نے انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ اکاؤنٹس آف پاکستان کی تقریب سے خطاب کے دوران کیا۔گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ نے کہا کہ کامیاب انسان وہ ہے جو ہر قسم کے حالات اور صورت حال میں بہتر فیصلے کر کے اپنے اور ملک و قوم کے لیے کامیابی کا باعث ہو ۔(جاری ہے)
عظیم لوگ اپنی ناکامیوں میں کامیابی کی راہ تلاش کر لیتے ہیں اور آنے والی نسلوں کے لیے مشعل راہ بن جاتے ہیں ۔
گورنر پنجاب نے کہا کہ ہمارے تعلیمی اداروں میں اعلی تعلیم کے معیار اور مواقعوں میں بتدریج بہتری آ رہی ہے اور دیگر شعبوں کے ساتھ ساتھ مینجمنٹ اور اکاؤنٹس کے شعبوں میں بھی ہمارے نوجوان کامیابیوں کے جھنڈے گاڑھ رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ تعلیمی اداروں میں تحقیق کو فروغ دینے کے لیے ریسرچ کی حوصلہ افزائی کی جار ہی ہے اور اس مقصد کے لیے دنیا بھر کے تعلیمی اداروں کے ساتھ تعاون کو فروغ دیا جا رہا ہے ۔گورنر پنجاب نے کہا کہ آپ کی کامیابی کا سہرا آپ کے والدین کے سر ہے جن کی محنت کے طفیل آپ کو یہ مقام نصیب ہوا ، اب یہ آپ کا بھی فرض ہے کہ ان کی توقعات پر پورا اتریں ۔گورنر پنجاب نے کہا کہ آپ کی اس کامیابی میں ملک و قوم کا بھی حصہ ہے ،اب یہ آپ کی ذمہ داری ہے کہ خود کو ملک و قو م کی خدمت کے لیے وقف کر دیں ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کا مستقبل روشن ہے اور ان کے نوجوان اپنی محنت کے بل بوتے پر اس ترقی کی بلندیوں پر لے جائیں گے۔گورنر پنجاب نے ملک میں اکاؤنٹس اور مینجمنٹ کی تعلیم کے فروغ میں ادارے کے کردار کو سراہا ۔ اس موقع پر گورنر پنجاب نے طلباء و طالبات میں ڈگریاں تقسیم کیں ۔مزید اہم خبریں
-
چیئرمین سینیٹ سے امریکی سفیرکی ملاقات ، عہدہ سنبھالنے پرمبارکباد دی
-
پاکستان ایران تجارتی معاہدوں پر امریکہ کی تنبیہ
-
یوکرین کے لیے 61 بلین ڈالر کی امریکی امداد
-
’میرا بیٹا فوجی تحویل سے غائب ہے، کیا مجھے راتوں کو نیند آتی ہوگی؟‘
-
بہترین حکمت عملی کے بغیر معاشی ترقی و خوشحالی ناممکن ،خوشحالی کیلئے مائیکرو اکنامک استحکام ضروری ہے،سابق نگران وزیر خزانہ شمشاد اختر
-
فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کیخلاف لارجر بینچ کیلئے دائر درخواست منظور
-
سوات یونیورسٹی میں خود کو فوجی افسر ظاہر کرنے والا شخص ساتھیوں سمیت گرفتار
-
عمران خان کا جیل سے باہر آنا ڈیل کے تحت ہی ہو سکتا ہے،حامد خان
-
لکی مروت میں شادی کی محفلِ موسیقی میں فائرنگ سے 6 افراد جاں بحق
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے
-
وزیراعظم شہباز شریف نے مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے نوجوانوں سے مزار قائد پر پاکستان کی خدمت کرنے کا حلف لیا
-
سولر پینل بنانے والوں کو 10 سالہ مراعات دینے کی پالیسی تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.