لاہور کے سپیشل جج بینکنگ کرائم نے عدالت میں مسلسل عدم حاضری پر سمٹ بینک کے صدر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر حسین لوائی کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دے دیا.

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعہ 12 فروری 2016 16:47

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔12 فروری۔2016ء) سپیشل جج بینکگ کرائم عبدالقیوم خان نے کیس کی سماعت کی.درخواست گزار کے وکیل غلام مرتضی چوہدری نے عدالت کو آگاہ کیا کہ سمٹ بینک انتظامیہ مالی بدعنوانی میں ملوث ہے.

(جاری ہے)

عدالت میں استغاثہ دائر ہونے اور عدالتی نوٹسز کے باوجود بینک کے صدر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر حسین لوائی عدالت میں پیش نہیں ہو رہے.عدالتی تعمیل کنندہ نے عدالت کو آگاہ کیا کہ عدالتی حکم پر نوٹسز کی تعمیل کرا دی گئی تھی.جس پر عدالت نے عدالت میں مسلسل عدم حاضری پر سمٹ بینک کے صدر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر حسین لوائی کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دے دیا

متعلقہ عنوان :