لاہور ہائیکورٹ نے مسلسل عدم پیشی پراسلام آباد پولیس کوخاتون وفاقی محتسب یاسمین عباسی کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کرتے ہوئے تین مارچ کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دے دیا،،

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعہ 12 فروری 2016 16:45

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔12 فروری۔2016ء) جسٹس سید منصور علی شاہ نے سلیم بیگ ایڈووکیٹ کی توہین عدالت کی درخواست پر سماعت کی۔ پولیس نے عدالت کو آگاہ کیا کہ وفاقی خاتون محتسب این او سی حاصل کئے بغیر بیرون ملک چلی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

درخواستگزار کے وکیل نے نشاندہی کی کہ خاتون محتسب نے فاضل جج کیخلاف صدر کو ریفرنس بهیجنے کی درخواست دی ہے جو عدلیہ کی تضحیک کے مترادف ہے لہذا خاتون محتسب کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی شروع کی جائے۔

انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ خاتون محتسب کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں بھی ڈالا جائے۔ جس پرعدالت نے پیش نہ ہونے پر خاتون وفاقی محتسب کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے۔عدالت نے ایس ایس پی اسلام آباد کو حکم دیا کہ آئندہ سماعت پریاسمین عباسی کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کیا جائے۔