لاہور ہائیکورٹ نے وزارت خزانہ پنجاب کوبزرگ پنشنرز کی ڈبل پینشن سے کٹوتی کرنے سے روکتے ہوئے حکم امتناعی جاری کر دیا۔

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعہ 12 فروری 2016 16:45

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔12 فروری۔2016ء) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سید منصورعلی شاہ نے کیس کی سماعت کی۔ بزرگ پنشنرز کے وکلاء نے عدالت کو آگاہ کیا کہ سپریم کورٹ کے احکامات کے باوجود وزارت خزانہ ڈبل پیشن کی ادائیگی کے بجائے بیس فیصد کٹوتی کررہی ہے ۔

(جاری ہے)


انہوں نے کہا کہ بزرگ پینشنرز کو ملنے والے ڈبل پینشن سے کٹوتی سپریم کورٹ کے فیصلے کے منافی ہے۔ سرکاری وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ بزرگ پینشنرز کو ڈبل پینشن اورکٹوتی چھ رکنی قائم کی گئی کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں کی گئیں ہیں۔جس پر عدالت نے ڈبل پیشن کی رقم کے تعین کے لئے قائم کمیٹی کو 19 فروری کو رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے حکم امتناعی جاری کر دیا۔