Live Updates

گیس پر اضافی ٹیکس غر یبوں کی جیب پر101ارب کا ڈاکہ ہے ‘(ن)لیگ وفاق میں اقتدار میں آکر اپنی عوام دشمن پا لیسوں کی ہیٹرک مکمل کر رہی ہے‘حکمران بحرانوں کی ذمہ داری ماضی کے حکمرانوں پر ڈال کر اپنا دامن نہیں بچا سکتے نااہل حکمرانوں کو ہر ظلم کا حساب دینا ہوگا ‘عوام موجودہ حکمرانوں کی نااہلی اور ناکامیوں کی سزا بھگت رہے ہیں ‘تحریک انصاف میں نئے لوگوں کی شمولیت عمران خان اور تحر یک انصاف کی کا میاب اور عوام دوست پر اعتماد کا اظہار ہے

تحریک پنجاب کے سابق آرگنائزر چوہدری محمدسرور کی پارٹی کارکنوں سے بات چیت

جمعہ 12 فروری 2016 16:34

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 فروری۔2016ء) تحریک پنجاب کے سابق آرگنائزر چوہدری محمدسرور نے گیس پر اضافی ٹیکس کو غر یبوں کی جیب پر101ارب کا ڈاکہ قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ (ن)لیگ وفاق میں اقتدار میں آکر اپنی عوام دشمن پا لیسوں کی ہیٹرک مکمل کر رہی ہے‘حکمران بحرانوں کی ذمہ داری ماضی کے حکمرانوں پر ڈال کر اپنا دامن نہیں بچا سکتے نااہل حکمرانوں کو ہر ظلم کا حساب دینا ہوگا ‘عوام موجودہ حکمرانوں کی نااہلی اور ناکامیوں کی سزا بھگت رہے ہیں ‘تحریک انصاف میں نئے لوگوں کی شمولیت عمران خان اور تحر یک انصاف کی کا میاب اور عوام دوست پر اعتماد کا اظہار ہے ۔

اپنے دفتر میں مختلف وفود اور کارکنوں سے گفتگو میں تحریک پنجاب کے سابق آرگنائزر چوہدری محمدسرور نے کہا کہ (ن) لیگ غریبوں کا خون نچوڑ رہی ہے اور آئے روز گیس اور بجلی کی قیمتوں میں اضافہ حکمرانوں کی عادت بن چکی ہے اور اب ایک بار پھر حکمرانوں نے گیس پر اضافی ٹیکس لگاکر ظلم کی انتہاکردی ہے جس کیخلاف تحریک انصاف کسی صورت خاموش نہیں رہیں گی بلکہ اس کے خلاف پارلیمنٹ سمیت ہر فورم پر شدید احتجاج کیا جا ئیگا اور حکمرانوں کو مجبور کردیں گے وہ عوام دشمنی پر مبنی اپنے اقدامات کا سلسلہ بند کریں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ (ن) والوں کی عادت بن چکی ہے کہ وہ اپنی ناکامیوں اور نااہلیوں کو تسلیم کرنے کی بجائے ذمہ داری ماضی کی حکومت پر ڈال رہے ہیں مگر وہ اس طرح قوم کو بے وقوف نہیں بنا سکتے ۔انہوں نے کہا کہ حکمران عوام کی بجائے صرف اپنے فائدے کا سوچ رہے ہیں جو انکی ناکامیوں پر تصدیق مہر ہے اور عوام ایسے حکمرانوں کو برداشت کر نے کیلئے تیار نہیں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :