ویلنگٹن ٹیسٹ،آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے مابین ٹیسٹ کا پہلا روز آسٹریلیا کے نام
جمعہ 12 فروری 2016 16:25
ویلنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 فروری۔2016ء) آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے مابین 2ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے ٹیسٹ کا پہلا روز آسٹریلیا کے نام رہا،نیوزی لینڈ کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 183 رنز بنا کر ڈھیر ہو گئی۔نیوزی لینڈ کی جانب سے 5بلے باز ڈبل فیگر میں بھی داخل نہ ہوسکے جبکہ مارک کیگ 41اور کورے اینڈرسن 38رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے،آسٹریلیا کی جانب سے ہیزل وڈ نے چار جبکہ سڈل اور لایون نے تین تین وکٹیں حاصل کیں۔
پہلے دن کا کھیل ختم ہونے تک آسٹریلیا نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 147 رنز بنائے تھے، عثمان 57 اور ایڈم ووجز 7رنز بنا کر وکٹ پر موجود ہیں،آسٹریلیا کو نیوزی لینڈ کی پہلی اننگ کا اسکور برابر کرنے کیلئے مزید محض 36 رنز درکار ہیں جبکہ اس کی 7 وکٹیں باقی ہیں۔(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق ویلنگٹن میں کھیلے جا رہے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا نے باوٴلنگ کیلئے سازگار پچ پر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جو ابتدا میں ہی اس وقت درست ثابت ہوا جب ہیزل وڈ اور پیٹر سڈل نے کیوی بیٹنگ لائن کو تہس نہس کردیا۔
میزبان ٹیم صرف 51 رنز پر پانچ مستند بلے باز گنوا کر شدید مشکلات سے دوچار تھی اور ایسا محسوس ہوتا تھا کہ شاید 100 رنز کے اندر اندر کیویز کی بساط لپٹ جائے۔اس موقع پر کوری اینڈرسن اور بہ جے واٹلنگ نے 37 رنز کی شراکت قائم کی لیکن اس سے قبل کہ یہ شراکت خطرناک ثابت ہوتی، ہیزل وڈ نے واٹلنگ کا قصہ تمام کردیا جبکہ اسکور 97 تک پہنچا تو ڈگ بریسویل بھی پویلین سدھار گئے۔نیوزی لینڈ کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 183 رنز بنا کر ڈھیر ہو گئی۔نیوزی لینڈ کی جانب سے 5بلے باز ڈبل فیگر میں بھی داخل نہ ہوسکے جبکہ مارک کیگ 41اور کورے اینڈرسن 38رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے،آسٹریلیا کی جانب سے ہیزل وڈ نے چار جبکہ سڈل اور لایون نے تین تین وکٹیں حاصل کیں۔جواب میں آسٹریلیا کی پہلی اننگ کا آغاز بھی تباہ کن تھا اور ٹم ساوٴدھی نے صرف 5رنز کے مجموعے پر دونوں اوپنرز جو برنز اور ڈیوڈ وارنر کو پویلین لوٹا دیا۔تاہم کپتان اسٹیون اسمتھ اور عثمان خواجہ نے تیسری وکٹ کیلئے 126 رنز جوڑ کر ابتدائی نقصان کا ازالہ کردیا، اسمتھ 71 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹے۔کیویز کو جلد ہی تیسری کامیابی اس وقت ملی جب ڈگ بریسویل نے ایڈم ووجز کو پویلین لوٹا دیا تاہم امپائر نے اسے متنازع انداز میں نوبال قرار دیا۔ایکشن ری پلے سے صاف ظاہر تھا کہ برسویل کے پیر کا کچھ حصہ لائن سے پیچھے تھا لیکن اس کے باوجود امپائر نے اسے نوبال قرار دیا۔جب پہلے دن کا کھیل ختم ہوا تو آسٹریلیا نے تین وکٹ کے نقصان پر 147 رنز بنائے تھے، عثمان 57 اور ایڈم ووجز سات رنز بنا کر کھیل رہے ہیں۔آسٹریلیا کو نیوزی لینڈ کی پہلی اننگ کا اسکور برابر کرنے کیلئے مزید محض 36 رنز درکار ہیں جبکہ اس کی سات وکٹیں باقی ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
بابر اعظم نے آئرلینڈ کیخلاف شرمناک شکست کا ملبہ باولرز اور فیلڈنگ پر ڈال دیا
-
پاکستان کرکٹ کیلئے ایک اور شرمناک دن، آئرلینڈ نے سیریز کا پہلا میچ جیت لیا
-
پہلا ٹی ٹونٹی، پاکستان کا آئرلینڈ کو جیت کے لیے 183 رنز کا ہدف
-
بابر اعظم نے ویرات کوہلی کا ٹی ٹونٹی ریکارڈ برابر کر دیا
-
بابر اعظم نے ایک اور ٹی ٹونٹی عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیا
-
سیریز کا پہلا ٹاکرا، آئرلینڈ نے ٹاس جیت لیا
-
سلطان اذلان شاہ کپ میں پاکستان اورنیوزی لینڈ کے مابین میچ 1-1 گول سے برابر، پاکستان فائنل میں جگہ بنانے میں کامیاب
-
سیالکوٹ،چیلنج کپ 2024 میں سیالکوٹ سمبڑیال نے ٹاپ پوزیشن حاصل کر لی
-
23 ویں ایشین جونیئر ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ کے لئے پانچ رکنی قومی ٹیم کا اعلا
-
عامر آج ڈبلن میں ٹیم جوائن کرنے کے باوجود آئرلینڈ کیخلاف پہلا ٹی ٹونٹی نہیں کھیل سکیں گے
-
سلطان اذلان شاہ کپ جیتنے پر پاکستان ہاکی ٹیم کیلئے انعام کا اعلان
-
شاہد آفریدی نے پاکستان ٹی ٹونٹی سکواڈ سے دو آل راؤنڈرز کے اخراج پر سوال اٹھایا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.