فاطمہ ثریا بجیا وہ درخشاں ستارہ ہے جس کی روشنی کبھی ماند نہیں ہو گی، عطاالحق قاسمی ،محمد مالک
جمعہ 12 فروری 2016 16:20
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 فروری۔2016ء)پاکستان ٹیلی ویژن کے چیئرمین عطاالحق قاسمی اور منیجنگ ڈائریکٹر محمد مالک نے ممتازادیبہ ،ڈرامہ نگاراور کہانی نویس فاطمہ ثریا بجیا کے انتقال پر دلی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بجیا ادب کے ایک ایسے درخشاں ستارے کا نام ہے جس کی روشنی کبھی ماند نہیں ہوگی۔
(جاری ہے)
مرحومہ ملک کے ادبی حلقوں کی قد آور اور عہد ساز شخصیت تھیں۔
ان کے لکھے گئے ڈرامے اپنے عہد کی ثقافت کے بھرپور عکاس تھے۔آپ کی تخلیقات وہ قیمتی اثاثے ہیں جنہیں ادبی ذوق رکھنے والوں کے لیے نصاب کی حیثیت حاصل رہے گی۔مرحومہ کا انتقال ایک ناقابل تلافی نقصان ہے۔ ان کی وفات سے پیدا ہونے والا خلا مدتوں پُر نہیں ہو سکے گا۔انہوں نے مرحومہ کی بلندی درجات اور پسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔مزید قومی خبریں
-
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
-
گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر ایس ایس پی کے بیٹے نے جج کے بیٹے کو قتل کر دیا
-
پنجاب پولیس کو 1ارب 20کروڑ روپے کے فنڈز جاری
-
9 مئی: ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت پر سماعت 27 اپریل تک ملتوی
-
موسمیاتی تبدیلی کرہ ارض کا درپیش عظیم چیلنج ہے، صورتحال کی سنگینی کو سمجھنا ہوگا: بلیغ الرحمان
-
گرفتاری کاڈر:شیر افضل مروت نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے حفاظتی ضمانت کیلئے رجوع کرلیا
-
فواد چوہدری کیخلاف مقدمات،سیکرٹری داخلہ کو توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس
-
کے پی حکومت کا بیوٹی پارلرز کے بعد وکلا کو بھی فکسڈ ٹیکس نیٹ میں لانے کا فیصلہ
-
راولپنڈی، 7 سالہ لڑکی کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز وائرل کرنے پر ملزم کو 3 سال قید اور 25 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا
-
جاوید لطیف اور رانا تنویر کے درمیان اختلافات حلقے میں ٹکٹوں کی تقسیم تنازع قرار
-
محاز آرائی سے جمہوریت کمزور ہوگی،مولانا نام بتائیں اسمبلی کس نے بیچی،فیصل کریم کنڈی
-
وزیراعظم کے تاجروں سے خطاب کے دوران بھی بانی پی ٹی آئی عمران خان کا تذکرہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.