صوبوں نے کوالٹی ایجوکیشن کے کم سے کم معیار پر اتفاق کر لیا

جمعہ 12 فروری 2016 15:34

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔12 فروری۔2016ء) صوبوں نے کوالٹی ایجوکیشن کے کم سے کم معیار پر اتفاق کر لیا ہے ۔ یہ اتفاق رائے یہاں دو روزہ تعلیمی کانفرنس کے بعد سامنے آیا ہے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر مملکت برائے تعلیم بلیغ الرحمان نے سٹینڈر کی ڈرافٹ کاپی کی لانچنگ کی جو تمام صوبے نافذ کریں گے ۔سوائے صوبہ سندھ کے وزیر تعلیم تمام صوبوں کے وزراء تعلیم نے اس کانفرنس میں شرکت کی ۔

(جاری ہے)

وزیر مملکت نے کہا کہ تمام صوبے تعلیمی معیار میں بہتری لانے کے لئے مل جل کر کام کریں گے انہوں نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں نے اپنے تعلیمی بجٹ میں خاطر خواہ اضافہ کیا ہے تاہم مزید بجٹ کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ تعلیمی بجٹ میں ڈی پی کے 4 فیصد کا حصہ ہونا چاہئے ۔ کم از کم معیار کا ڈرافٹ سات اجزاء پر مشتمل ہے ۔جن میں نصاب ، نصابی کتب ، اساتذہ ، جائزہ ، سکول کا تعلیمی ماحول ، ابتدائی تعلیم اور ڈویلپمنٹ شامل ہیں ۔