لاکھوں کے گھپلے،اینٹی کرپشن کا محکمہ صحت کے دفتر پر چھاپہ،ریکارڈ قبضے میں لے لیا

جمعہ 12 فروری 2016 15:33

بدین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔12 فروری۔2016ء) اینٹی کرپشن بدین نے محکمہ صحت بدین سالانہ 88کروڑ 44لاکھ کی بجٹ میں عوام کی شکایت پرمحکمہ صحت بدین اور سڑیزرل آفس بدین پرچھاپہ مارکرریکارڈ تحویل میں لے کرتحقیقات شروع کردی ہے اس سلسلے میں سرکل آفیسراینٹی کرپشن بدین ساجد منیرشاہ کے اسپیشل جج اینٹی کرپشن کورٹ حیدرآباد کی ہدایت پرڈی ایچ او آفس بدین پرچھاپہ مارکرمحکمہ صحت بدین ریکارڈ تحویل میں لے کر تحقیقات شروع کردی ہے سرکل آفیسربدین کے مطابق 2011ء سے 2016ء تک محکمہ صحت مختلف مروں میں جاری کئے گئے 88کروڑ44لاکھ کاغبن کیاگیا بدین کے شہری کی درخواست پراسپیشل جج اینٹی کرپشن بدین کی ہدایت پرانکوائری شروع کردی ہے ۔

متعلقہ عنوان :