بنکوں کے سیکورٹی گارڈز کو فوجی جوان”اسلحہ چیک و چلانے“ کی تربیت دینگے، سمری تیار

سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیلئے انتظامیہ کو الارم سسٹم اور سی سی ٹی وی کیمرے 24گھنٹے آن رکھنے کا حکم

جمعہ 12 فروری 2016 15:32

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔12 فروری۔2016ء) بنکوں کے سیکورٹی گارڈز کو فوجی جوان”اسلحہ چیک و چلانے“ کی تربیت دئیے جانے کا انکشاف ہوا ہے جس کے لئے باقاعدہ سمری تیار کرکے محکمہ داخل کو بھجوا دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

سمرینوٹ کے مطابق حکومت پنجاب کی ہدایت پر جہاں پولیس نے پرائیویٹ سکولوں اور بنکوں کی انتظامیہ کو حکم دیا ہے کہ ان کے سیکورٹی گارڈز کے پاس موجود اسلحہ کو فوری طور پر چیک کروایا جائے وہیں تمام بنکوں ، مالیاتی اداروں کی انتظامیہ کو مطلع کیا گیا ہے کہ وہ اپنے اپنے رجسٹرڈ سیکورٹی گارڈ ملازمین کی فہرست پیش کریں تاکہ انکو کسی بھی ہنگامی صورت سے نمٹنے کیلئے اسلحہ کی چیکنگ و چلانے کی تربیت کا بیتر انتظام کیا جا کسے۔

تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ گارڈز کو فوجی جوان خصوصی ٹریننگ دیں گے۔ تاکہ کسی قسم کے نقص کو بہانہ بنا کر سیکورٹی مسائل پیدا نہ ہو سکیں اور اسلحہ چلانے و چیک کرنے میں کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے