لاہور میں”پنجاب ڈپلومیٹک انکلیو “کی تعمیر کا فیصلہ،مناسب جگہ کی تلاش

غیر ملکی قونصل خانے، ثقافتی اداروں اور برٹش قونصل کو ایک جگہ منتقل کرنے کی نئی تجویز بھی باقاعدہ کام شروع

جمعہ 12 فروری 2016 15:27

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔12 فروری۔2016ء) لاہور میں”پنجاب ڈپلومیٹک انکلیو “کی تعمیر کا م حتمی فیصلہ کرتے ہوئے پنجاب حکومت کی طرف سے مناسب جگہ کی تلاش تیز کر دی ہے۔

(جاری ہے)

وزیر اعلیٰ پنجاب کو دی جانے والی نئی تجویز کے مطابق اسلام آباد کی طرز پر تمام غیر ملکی قونصل خانے، ثقافتی اداروں اور برٹش قونصل کو ایک جگہ منتقل کرکے اسلام آباد کی طرز پر ڈپلومیٹک انکلیو کا نام دے دیا جائے۔انتہائی معتبر ذرائع کے مطابق حکومت اس تجویز پر غور کر رہی ہے اور صوبائی دارالحکومت میں” پنجاب ڈپلومیٹک انکلیو“ کی تعمیر کا فیصلہ کر لیا ہے جس کے لئے مناسب جگہ کی تلاش جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :