جماعت اسلامی جنرل سیکرٹری لیاقت بلوچ پرسوں فیصل آباد کا دورہ کرینگے

جمعہ 12 فروری 2016 15:26

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔12 فروری۔2016ء) جماعت اسلامی کے مرکزی سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ (اتوار) کو فیصل آباد جائیں گیجماعت اسلامی یکم مارچ سے کرپشن کے خلاف ملک گیر مہم شروع کریگی جماعت اسلامی کے رہنماؤں مہم کو کامیاب بنانے کے سلسلہ میں مقامی سطح پر رابطے تیز کردےئے، آن لائن کے مطابق جماعت اسلامی کے مرکزی امیر سراج الحق کی ہدایت پر یکم مارچ سے کرپشن کے خلاف ملک گیر احتجاج کے سلسلہ میں مقامی رہنما ؤں نے رابطے تیز کردےئے جبکہ جماعت اسلامی کی ضلعی شوریٰ کا اہم اجلاس کل(بروزاتوار) صبح دس بجے المرکز الاسلامی چنیوٹ بازار میں ضلعی امیر سردار ظفر حسین خان ایڈووکیٹ کی صدارت میں ہوگا ،اجلاس میں مرکزی سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ کے دورہ فیصل آباد اور یکم مارچ سے کرپشن کے خلاف شروع ہونے والی ملک گیر مہم کے حوالہ سے خصوصی بریفنگ بھی دی جائے گی ۔