کوئٹہ ‘ تین مسلح حملہ آوروں نے پولیس کی موبائل وین پر فائرنگ کر دی

جمعہ 12 فروری 2016 15:18

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 فروری۔2016ء) کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ شاہ جی چوک کے قریب تین مسلح حملہ آوروں نے پولیس کی موبائل وین پر فائرنگ کر دی۔

(جاری ہے)

جس کے نتیجے میں پولیس کی جوابی فائرنگ سے ایک حملہ ہلاک ہو گیا جبکہ دو حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ فرار ہونے والے حملہ آوروں کی تلاش کیلئے پولیس نے کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔