Live Updates

شادی پر یقین رکھتا ہوں ‘ بد قسمتی سے میری دونوں شادیاں نہیں چل سکیں ‘ عمران خان

تیسری شادی کے حوالے سے کوئی خبر نہیں ہے ‘ چیئر مین پی ٹی آئی

جمعہ 12 فروری 2016 15:18

شادی پر یقین رکھتا ہوں ‘ بد قسمتی سے میری دونوں شادیاں نہیں چل سکیں ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 فروری۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ میں شادی یقین رکھتا ہوں ‘ اس سے زندگی ٹھیک چلتی ہے ‘ بدقسمتی سے میری دونوں شادیاں نہیں چل سکیں ‘تیسری شادی کے حوالے سے کوئی خبر نہیں ہے ایک انٹرویومیں عمران خان نے کہاکہ ماضی میں کرکٹرز کی شادیوں کا حال دیکھ کر میں نے فیصلہ کیا تھا کہ شادی کروں گا ہی نہیں ‘ پہلی شادی کے ختم ہونے پر بہت دکھ ہو اتھا ،میرے بچے مجھ سے دور ہو گئے جو میری زندگی کا انمول اثاثہ تھے ۔

(جاری ہے)

عمران خان نے کہا کہ انسان کی زندگی میں دو چیزوں پر یقین ہونے سے تبدیلی آجاتی ہے ‘ایک خدا کے ہونے پر اور دوسرا آخرت پر ‘اس سے انسان برے کاموں کی طر ف مائل نہیں ہوتا ۔ انہوں نے کہا کہ ابھی تیسری شادی کے حوالے سے کوئی خبر نہیں ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات