2013 سے اب تک ریلوے نے ایک کھرب 80ارب روپے سے زائد بیرونی قرضہ حاصل کیا ‘ جنوری سے جون 2013 ایک کھرب 59 ارب سے زائد قرضہ حاصل کیا گیا‘ مالی سال 2013-14 میں 93 کروڑ 40لاکھ، مالی سال 2014-15 میں ایک ارب 21کروڑ روپے بیرونی قرضہ حاصل کیا گیا‘ 2015-16 میں کوئی بیرونی قرضہ نہیں لیا گیا‘ اقتصادی راہداری میں ایم ایل ون میں غیر ملکی امداد کی توقع ہے

پارلیمانی سیکرٹری برائے ریلوے عاشق حسین شاہ کے قومی اسمبلی میں سوالوں کے جواب

جمعہ 12 فروری 2016 14:42

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 فروری۔2016ء) قومی اسمبلی کو وفاقی وزارت ریلوے نے آگاہ کیا ہے کہ یکم جنوری 2013 سے اب تک ریلوے نے ایک کھرب 80ارب روپے سے زائد بیرونی قرضہ حاصل کیا ہے ‘ جنوری سے جون 2013 ایک کھرب 59 ارب سے زائد قرضہ حاصل کیا گیا‘ مالی سال 2013-14 میں 93 کروڑ 40لاکھ جبکہ مالی سال 2014-15 میں ایک ارب 21کروڑ روپے بیرونی قرضہ حاصل کیا گیا‘ 2015-16 میں کوئی بھی بیرونی قرضہ نہیں لیا گیا‘ اقتصادی راہداری میں ایم ایل ون میں غیر ملکی امداد کی توقع ہے ممبر اسمبلی شیخ رشید نے کہا کہ میں چیختا رہا کہ نندی پور توانائی منصوبہ چین کی ڈانگ فانگ کمپنی کو نہ دیا جائے مگر کسی نے نہیں سنی آج بھی ریلوے کے 29 میں 16لوکوموٹیوز کریک ہیں ماضی میں 69 لوکو موٹیوز کریک ہوئے تھے جس کا کیس نیب اور ایف آئی اے کو بھجو ایا گیا تھا مگر سی ایس ژیانگ کمپنی کے 16لوکوموٹیوز خراب مگر وزارت اور حکومت نے کہیں بھی تحقیقات کی زحمت نہیں کی‘ اجلاس میں مخدوم امین فہیم کے بیٹے مخدوم سعید الزمان نے ممبر قومی اسمبلی کا حلف لیا‘ سپیکر ایاز صادق نے حلف لیا‘ اجلاس میں دہشت گردی میں جاں بحق افراد اور فاطمہ ثریا بجیا کی وفات پر فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔

(جاری ہے)

جمعہ کو قومی اسمبلی کا اجلاس سپیکر سردار ایاز صادق کی صدارت میں ہوا اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران اراکین کے سوالوں کے جواب دیتے ہوئے وزیر کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے عذرا فضل پچیہو کے سوال پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ 1960 میں صدارتی آرڈیننس کے تحت سی ڈی اے کا قیام عمل میں لایا گیا کچھ دیہاتوں میں اراضی کا معاوضہ ابھی تک نہیں دیا گیا اور متاثرین موجود ہیں‘ 55سال سے متاثرین معاوضوں کے انتظار میں ہیں وزیر موسمیاتی تبدیلی زاہد حامد نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی پالیسی بنائی گئی ہے پاکستان گلوبل وارمنگ کے اثرات میں آٹھویں نمبر پر ہے نفیسہ عنایت الله خٹک نے سوال کرتے ہوئے کہا کہ مارگلہ کی پہاڑیوں کو کاٹا جارہا ہے وزیر موسمیاتی تبدیلی زاہد حامد نے کہا کہ مارگلہ کی پہاڑیاں جنگلات پر مشتمل ہیں وہاں درخت نہیں کاٹے جارہے اور وزیراعظم کی ہدایت پر قومی جنگلات پالیسی بنائی جارہی ہے وزیر پارلیمانی امور شیخ آفتاب نے کہا کہ میگا منصوبوں کے لئے منصوبہ بندی کمیشن کام کرتا ہے اور ایم ڈی جیز کے ذریعے چھوٹے منصوبے بنائے جاتے ہیں وزیر کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا کہ روات اور گولڑہ میں پہلے ٹیکس لیا جاتا تھا اور وزارت داخلہ نے خصوصی انتظامات کئے اور موجودہ حکومت نے چھ ماہ میں ہی ٹیکسوں کو ختم کردیا تھا مری سے آنے والے لوگوں سے پنجاب حکومت ٹیکس لیتی ہے پمز ہسپتال میں صفائی کے نظام میں مسائل تھے جس کی وجہ سے وہاں نئی انتظامیہ لائی گئی ہے استعمال شدہ سرنجوں کو دوبارہ استعمال میں لانے کا انکشاف ہوا تھا جس پر تحقیقات کا حکم بھی دیا ہے پارلیمانی سیکرٹری برائے ریلوے عاشق حسین شاہ نے کہا کہ رسالپور فیکٹری میں ریلوے انجنوں اور لوکو موٹیوز کی تیاری کے لئے اقدامات کررہی ہے سی ایس آر زیانگ 63 لوکوموٹیوز کا ٹینڈر 2012 میں ہوا تھا ڈانگ فانگ کے انجن بھی فیل ہوچکے تھے 24انجینئرز سی ایس آر زیانگ کے پاکستان میں موجود تھے پانچ سال کی وارنٹی بھی موجود تھی اور وارنٹی کلیم بھی لیا گیا شیخ رشید نے کہا کہ 29 میں سولہ انجن بند ہوچکے ہیں میں نے 69 انجن کا کیس نیب کو بھیجا تھا موجودہ حکومت اور وزارت نے کیا یہ کیس نیب کو بھیجا پارلیمانی سیکرٹری برائے ریلوے نے کہا کہ 69 انجنوں میں سے ایک بھی انجن نہیں چل رہا اور جس کمپنی سے معاہدہ کیا گیا تھا کیوں کیا گیا تھا سولہ انجن فیل نہیں ہوئے ہیں جب فیل ہونگے تو نیب کو کیس بھجوایا جائے گا۔

شیخ رشید نے کہا کہ نندی پور کا معاہدہ ڈانگ فانگ سے کیا گیا جو بلیک لسٹ تھی پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات محسن رانجھا نے ایوان کو آگاہ کیا کہ مقاممی اخبارات کو پچیس فیصد اشتہارات دیئے جاتے ہیں وزیر مملکت پارلیمانی امور شیخ آفتاب نے کہا کہ ہمارے انجینئرز پی آئی اے کے جہازوں کو اپنے ملک میں باآسانی مرمت کرسکتے ہیں وزیر کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا کہ اٹھارہ کروڑ روپے کی رقم سکولوں کی سکیورٹی کے لئے مختص کئے ہیں اور تمام سکولوں کی دیواروں کو اونچا کرکے خار دار تاریں نصب کی جارہی ہین اور ایف سی کے گارڈز کی فراہمی بھی یقینی بنائی جارہی ہے۔