چینی رقاصہ نے برازیلی شائقین کے دل موہ لئے

جمعہ 12 فروری 2016 14:42

ایوڈ جنیرو ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 فروری۔2016ء)معروف چینی ڈانسر چن جنگ نے برازیلی رقص کے دوران شائقین کے دل موہ لیے ، 56سالہ چینی رقاصہ کو جو گذشتہ ایک سال سے لاطینی رقص کے بارے میں تربیت دے رہی تھی ، گذشتہ دنوں عیسائیوں کی عید کے موقع پر برازیل میں رقص کا موقع ملا، اس کی پرفارمنس اس قدر شاندار تھی کہ شائقین عش عش کر اٹھے ، اس نے یہاں شوقیہ پریڈ میں اپنے فن کا ایسا جادو جگایا کہ سب اسے بے اختیار داد دینے لگے جب وہ اپنے فن کا مظاہرہ کر کے پریڈ سے باہر آئی تو وہ برازیلی رقص کی سٹار کا درجہ حاصل کر چکی تھی ، اس کو زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا اور ایک ٹی وی چینل نے اس کا انٹرویو ریکارڈ کیا ۔

(جاری ہے)

چن کی خواہش ہے کہ اسے 2016کے اولمپکس میں بھی شرکت کی دعوت دی جا ئے جس کی اس نے باقاعدہ درخواست کر دی ہے ۔ چن کا کہنا ہے کہ وہ برازیلی رقص کی خوبصورت یادیں لے کر اپنے وطن چین جائے گی جہاں بہت سے چینی لاطینی رقص سیکھنے کے خواہش مند ہیں ۔