کوسٹاریکا، جہاں فطر ت پورے حسن کے ساتھ جلوہ گر ہوتی ہے

چینی سیاح چھٹیوں کے دوران علاقے کارخ کرنے لگے

جمعہ 12 فروری 2016 14:38

سان جوزے ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 فروری۔2016ء) چینی سیاحوں کی بڑی تعداد نے وسطی امریکہ کے ملک کوسٹاریکار کا رخ کر لیا جہاں کے تاریخی جنگلات ، گنگناتی آبشاریں اور چہچہاتے پرندے سیاحوں کی دلچسپی کا سامان فراہم کرتے ہیں ۔ چینی سیاح فوشوان کا کہنا تھا کہ یہاں فطرت اپنے پورے حسن کے ساتھ جلوہ گر ہوتی ہے اور انسان فطرت کے نظاروں میں کھوجاتا ہے ۔

(جاری ہے)

ایک اور چینی سیاح یوآنگ کا کہنا ہے کہ چین اورکوسٹاریکاکے درمیان تعلقات تو پہلے سے تھے مگر اس کے فطری حسن اور دلفریب نظاروں کے بارے میں لوگوں کو بہت کم علم تھا مگر اب ہمیں معلوم ہوا ہے کہ سیاحت کا وہ لطف امریکہ میں بھی نہیں جو کوسٹا ریکا میں ہے ۔ گذشتہ سال9552چینی سیاحوں نے ادھر کا رخ کیا جبکہ رواں سال یہاں چھٹیاں گزارنے کے لیے آنے والے سیاحوں کی تعداد کہیں زیادہ ہے ۔ کوسٹاریکا کی حکومت نے سیاحوں کی دلچسپی کے لئے مزید اقدام کا پروگرام بھی بنا رکھا ہے یہاں سیاح ساحل سمندر کا نظارہ بھی کر سکتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :